روبوٹکس بینکنگ کسٹمر کے تجربے کو تبدیل کرنے کے لیے تیار

انشورنس انڈسٹری کا بجٹ مذاکرات میں مالیاتی اصلاحات کے لیے زور

سندھ کابینہ نے ترقیاتی منصوبوں اور اہم عوامی امداد کے لیے 30 ارب روپے سے زائد کی منظوری دے دی

دارالحکومت میں وسیع سرچ آپریشنز کے دوران بڑی مقدار میں منشیات برآمد

پولیس چیف کی سنگین جرائم کے خلاف کریک ڈاؤن تیز کرنے کی ہدایت

اعلیٰ سطحی فلسطینی مذاکرات کے دوران پاکستان کا غزہ پر گہرے دکھ کا اظہار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

ترک صدر کے مشکور ہیں بزنس کونسل کے قیام سے دونوں ممالک کے مابین تجارت کو فروغ ملے گا: وزیراعظم

انقرہ(پی پی آ ئی) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ترک صدر کے بے حد مشکور ہیں، بزنس کونسل کے قیام سے دونوں ممالک کے مابین تجارت کو فروغ ملے گا۔ذرا ئع کے مطابق استنبول میں وزیراعظم شہباز شریف نے ترکیہ پاکستان بزنس کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کل کا دن دونوں ممالک کے لیے تاریخی اور یادگار ہے، ترک صدر کے ہمراہ فریگیٹ کا افتتاح کیا۔ انہوں نے کہا کہ حالیہ بم دھماکے میں جاں بحق افراد کے ورثا سے ہمدردی ہے، پاکستان بھی طویل عرصے سے بم دھماکوں کا سامنا کرتا آ رہا ہے، دہشت گردی کی جنگ میں پاکستان نے بے شمار قربانیاں دیں، پاکستان نے دہشت گردی کی لعنت پر کافی حد تک قابو پالیا ہے۔ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ترکی نے حالیہ سیلاب سے نمٹنے کے لیے پاکستان کی بہت مدد کی، سیلاب سے پاکستان میں بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی، بچوں سمیت ہزاروں لوگ لقمہ اجل بن گئے، سیلاب سے لاکھوں گھروں کو نقصان پہنچا، سیلاب کے دوران امداد پر ترک صدر کا شکریہ ادا کرتے ہیں، دونوں ممالک کے عوام کے دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں۔