بدین میں پانی کی مصنوعی قلت کے باعث دھان کی زیر کاشت فصل شدید متاثر

غیر ملکی کرنسیوں کی قدر میں معمولی کمی ، اوپن مارکیٹ: ڈالر، یورو اور پاؤنڈ سستے ہوگئے

عالمی منڈی میں تیل سستا، حکومت بھی عوام کو فوری ریلیف دے: پاسبان

ڈی پی او جھنگ کا دورہ گڑھ مہاراجہ دربار حضرت سلطان باھوؒ

وزیراعظم شہباز شریف نے اسلام آباد مفاہمتی یاداشت پر بطور ثالث دستخط کردئیے

چیئرمین ایس ای سی پی کا دورہ پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

پاکستان کو بچانے کیلئے ہمیں آنا پڑا 2018 میں دھاندلی کے ذریعے حکومت مسلط کی گئی: فضل الرحمان

مانسہرہ(پی پی آ ئی) پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ ہم نے ملک کودیوالیہ ہونے سے بچالیا، پاکستان میں سیاسی ومعاشی استحکام بھی آئے گا، پاکستان کو بچانے کے لیے ہمیں آنا پڑا۔مانسہرہ میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ ملک میں پہلے سیاسی افراتفری پیدا کی گئی، 2018 میں دھاندلی کے ذریعے جعلی حکومت مسلط کی گئی جس کی وجہ سے معیشت کی کشتی زرکاب ہونے لگی، ہم نے ریاست کی سالمیت اوراس کی حفاظت کی جنگ لڑی ہے۔ پاکستان دیوالیہ ہونے کے قریب کھڑا تھا،آج ہم ایک بڑے بحران سے نکلے ہیں، پاکستان گرے لسٹ سے نکل آیا ہے، ملک دلدل میں تھا دلدل سے نکلنا آسان کام نہیں۔مولانا فضل الرحمان نے عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ فارن فنڈنگ کوچھپایا گیا، الیکشن کمیشن نے آپ کوچورکہا۔ تمہارے خلاف سب کچھ ثابت ہوچکا ہے۔ تم لوگوں سے کیا کیا چھپاؤگے۔انہوں نے کہا کہ جے یوآئی(ف)عوام کے حقوق کی آوازہے۔ کہا جارہا ہے کہ قومی حکومت آنی چاہیے،ان قوتوں کوبتانا چاہتا ہوں آج ملک میں ایک قومی حکومت ہے۔مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ پاکستان میں ایک قومی حکومت ہونی چاہئے کیونکہ ایک پارٹی اس معیشت کو بہتر نہیں کر سکتی اور ملک کے اندر آج ایک قومی حکومت ہے، سب اکٹھے ہیں۔ معیشت اور غریب ہمارا مسئلہ ہے۔ آج ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر بہتر ہو رہی ہے۔