سندھ نے سستی بجلی کے لیے صوبائی گرڈ کا خاکہ پیش کیا؛ ڈنمارک کی سبز سرمایہ کاری پر نظر

بلوچستان میں یوم مزدور منایا گیا

قتل پر احتجاج کے بعد مرکزی شاہراہ بند

گینگز اور املاک کے جرائم کے خلاف سیکیورٹی سخت

جاری کریک ڈاؤن میں بدنام زمانہ چھیننے والے گروہ کے ارکان گرفتار

دارالحکومت میں کریک ڈاؤن، غیر قانونی اسلحہ برآمد، دو افراد گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

نیشنل کانفرنس کامقبوضہ جموں وکشمیرمیں لوگوں کے جمہوری حقوق بحال کرنے کامطالبہ

سری نگر(پی پی آ ئی) بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں نیشنل کانفرنس نے قابض حکام پر زور دیا ہے کہ وہ علاقے کے عوام کے تمام جمہوری حقوق بحال کریں۔کشمیر میڈیا کے مطابق نیشنل کانفرنس کے سینئر رہنماؤں اور ارکان پارلیمنٹ محمد اکبر لون اور حسنین مسعودی نے سرینگر میں ایک مشترکہ بیان میں کہا کہ یہ بات افسوسناک ہے کہ کشمیری عوام کو آئین میں درج ان کے حقوق سے محروم رکھا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کی قیادت والی بھارتی حکومت نے جموں و کشمیر کے ساتھ معاملہ کرتے ہوئے آئین کی توہین کی ہے۔انہوں نے کہاکہ اگر موجودہ حکمران آئین کے حوالے سے مخلص ہوتے تو آئین میں دیے گئے جموں و کشمیرکے حقوق اور حیثیت یکطرفہ طورپر اور دھوکے دہی سے ختم نہیں کرتے۔ این سی رہنماؤں نے کہا کہ کشمیر کے لوگوں کو حق رائے دہی سے محروم کر دیا گیا ہے اور ان کے آئینی اور جمہوری حقوق بھی چھین لئے گئے ہیں، جموں و کشمیر کے لوگوں میں انتہائی مایوسی پائی جاتی ہے، کشمیر میں معاشی سرگرمیاں ٹھپ ہو کر رہ گئی ہیں۔