لاہور(پی پی آ ئی) سابق وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز شریف نے عمران خان کی جا نب سے اسمبلی سے استعفوں پر رد عمل دیتے ہو ئے کہا ہے کہ استعفوں کی دھمکی عمران نیازی کی بلیک میلنگ کی آخری کوشش ہے۔ سماجی را بطے کی ویب سائٹ ٹو ئٹر پر اپنے پیغام میں لیگی رہنما حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ”عمران نیازی کا ایک ایک بیانیہ جھوٹا اور انتشار،فساد کا ہر منصوبہ بری طرح ناکام ہوا۔جھرلو کے ذریعے اسمبلی کی حاصل کردہ نشستوں سے استعفوں کی دھمکی بلیک میلنگ کی آخری کوشش ہے“۔ انہوں نے کہا کہ عمران کی تقریر اعتراف شکست تھی ایک سیاسی بازی گر اپنی بچی کھچی ساکھ بچانے کی آخری کوشش کر رہا ہے۔
Next Post
پاکستانی فلم انڈسٹری کی بحالی کیلئے ترجیحی بنیادوں پراقدامات کئے جائینگے: پرویز الٰہی
Sun Nov 27 , 2022
لاہور(پی پی آئی) وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ پاکستانی فلم بالخصوص پنجابی فلم کی بحالی کیلئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کئے جائیں گے، فنکاروں کی فلاح وبہبود کیلئے ایک ارب روپے کے فنڈز سے انڈومنٹ فنڈ قائم کیا جا رہا ہے،، مستحق فنکاروں کے لئے مالی […]
