پاکستانی فلم انڈسٹری کی بحالی کیلئے ترجیحی بنیادوں پراقدامات کئے جائینگے: پرویز الٰہی

لاہور(پی پی آئی) وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ پاکستانی فلم بالخصوص پنجابی فلم کی بحالی کیلئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کئے جائیں گے، فنکاروں کی فلاح وبہبود کیلئے ایک ارب روپے کے فنڈز سے انڈومنٹ فنڈ قائم کیا جا رہا ہے،، مستحق فنکاروں کے لئے مالی امداد 5 ہزار سے بڑھا کر 25 ہزار روپے کر دی ہے۔تفصیلات کے مطابق ایوان وزیر اعلیٰ میں پرویزالٰہی سے سینئر فلم پروڈیوسر شیخ امجد رشید اور رانا خالد منظور نے ملاقات کی، ملاقات کے دوران فلم انڈسٹری کی بحالی و مسائل کے حل کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ پنجاب حکومت فلم پروڈکشن سٹوڈیو بنانے کا جائزہ لے گی،عوام کو معیاری تفریح کی فراہمی کے لئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں گے فلم پروڈکشن میں اضافے سے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے، پنجاب فن و ثقافت کے لحاظ سے زرخیز دھرتی ہے۔سینئر فلم پروڈیوسر شیخ امجد رشید نے فنکاروں کے لئے انڈومنٹ فنڈ کے اعلان پر وزیراعلیٰ پنجاب کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ کا اعلان خوش آئند ہے، وزیر اعلی پنجاب نے مستحق فنکاروں کی مالی امداد میں اضافہ کر کے دل جیت لئے ہیں۔اس موقع پر سیکرٹری اطلاعات آصف بلال لودھی اور پریس سیکرٹری وزیراعلیٰ محمد اقبال چودھری بھی موجود تھے۔

Next Post

اعظم سواتی پر ہونے والے ظلم پر کوئی ہلا تک نہیں

Sun Nov 27 , 2022
بس اگر کچھ کیا تو اعظم سواتی کو ہی گرفتار کر لیا:حماد اظہر لاہور(پی پی آ ئی)پی ٹی آ ئی کے رہنماحماد اظہر نے سنیٹر اعظم سواتی گرفتاری پر رد عمل دیتے ہو ئے اپنے ٹو ئٹر پیغام میں کہا ہے کہ”ارشد شریف کے قاتل پکڑے نہیں، عمران پر قاتلانہ […]