ہنی ویل ٹیکنالوجیز کے نائب صدر کی واشنگٹن ڈی سی میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات

ایس ای سی پی نے تصدیق انفارمیشن سروسز کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آئی پی او کی اجازت دے دی

پاکستانی روپیہ بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں مستحکم، ڈالر کی قدر میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے باوجود مثبت رجحان

ملک بھر میں سونے اور کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

کراچی کیماڑی میں سولہ سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا معمہ حل سابق منگیتر گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

حنا ربانی کھر کی قیادت میں پاکستان کا اعلیٰ سطحی وفد دورہ افغانستان کیلئے روانہ

اسلام آ باد(/کابل(پی پی آ ئی) پاکستان کا اعلیٰ سطحی وفد افغانستان کے اہم دورے کیلئے روانہ ہو گیا، وزیر مملکت برائے خارجہ حنا ربانی کھر کی قیادت میں پاکستانی وفد افغانستان کا دورہ کر رہا ہے۔ذرائع دفتر خارجہ کے مطابق وزیر مملکت برائے خارجہ حنا ربانی کھر کی قیادت میں وفد نور خان ایئربیس سے روانہ ہوا، پاکستانی وفد میں وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے افغانستان صادق خان بھی شامل ہیں۔افغانستان میں طالبان حکومت کے بعد حنا ربانی کھر دنیا کی پہلی خاتون رہنما ہیں جو افغانستان کا دورہ کریں گی، پاک افغان مذاکرات میں سکیورٹی، تعلیم، تجارت پر بات چیت ہوگی۔واضح رہے کہ دس سال قبل بھی حنا ربانی کھر نے بطور وزیر مملکت برائے خارجہ افغانستان کا دورہ کیا تھا۔