خوشگوار ماحول میں پاک فوج میں کمان کی تبدیلی خوش آئند،ملکی معاملات میں بہتری آئیگی، خواجہ آصف

اسلام آباد(پی پی آ ئی)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہاہے کہ پرامن اور خوشگوار ماحول میں پاک فوج میں کمان کی تبدیلی ہوئی ہے جو خوش آئند ہے، اب ملکی معاملات میں بھی بہتری آئے گی۔وزیر دفاع خواجہ آصف نے پاک فوج میں کمان کی تبدیلی پر رد عمل دیتے ہو ئے کہا ہے کہ پرامن اور خوشگوار ماحول میں پاک فوج میں کمان کی تبدیلی ہوئی ہے جو خوش آئند ہے، اب ملکی معاملات میں بھی بہتری آئے گی۔ دوسیری جا نب وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف نے اس معاملے کو بھی متنازع بنانے کی کوشش کی تھی مگر اسے ناکامی ہوئی۔ان کاکہناتھا کہ نئے آرمی چیف ایک انتہائی پیشہ ور اور بہترین صلاحیتوں کے مالک ہیں۔ امید ہے کہ ان کی قیادت میں پاک فوج مزید ترقی کی منازل طے کرے گی۔ انہوں نے اس موقع پر نئے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو مبارکباد بھی دی۔واضح رہے کہ جنرل ہیڈ کوارٹر راولپنڈی میں آرمی چیف کی تبدیلی کی تقریب منعقد ہوئی جس میں سبکدوش ہونیوالے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاک فوج کی کمان نئے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کے سپرد کی، تقریب میں وفاقی وزرا، غیر ملکی سفیروں اور دیگر شخصیات نے شرکت کی۔

Next Post

وزیراعظم شہباز شریف اور آصف زرداری کی ملاقات جلد متوقع ن لیگ اور پی پی کی پنجاب اسمبلی تحلیل ہونے سے بچانے کی کوششیں تیز

Tue Nov 29 , 2022
اسلام آ باد(پی پی آ ئی) وزیراعظم شہباز شریف اور پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف زرداری کی پنجاب اسمبلی تحلیل ہونے سے بچانے کے لئے ملاقات جلد متوقع ہے۔ذرائع کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کی پنجاب اسمبلی تحلیل ہونے سے بچانے […]