جےیوآئی کے رہنماء پرفیسر زبیر عباسی کے والد انتقال کر گئے ،فضل الرحمن کا اظہار افسوس

پشتونوں کی بدقسمتی کہ انہوں نے کرپشن کرنے والوں کو اسمبلیوں میں بھیجا:عوامی نیشنل پارٹی

ایڈیشنل آئی جی کراچی سے سرجانی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ کے وفد کی ملاقات

گورنر سندھ سے آئی سی ایم اے کے وفد کی ملاقات، مالی شفافیت اور معیاری پیشہ ورانہ تعلیم کے فروغ پر زور

پاکستان پائیدار سرمایہ کاری کی مارکیٹ میں داخل؛ ای ایس جی میوچل فنڈز فریم ورک متعارف

این ای ڈی یونیورسٹی میں سندھ کے پہلے گوگل جیمنی فار ایجوکیشن کارنر کا افتتاح

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

اسمبلیاں تحلیل کرنے کا معاملہ حکومت کا پی ٹی آئی کا سیاسی و قانونی طور پر مقابلہ کرنے کا فیصلہ

اسلام آ باد(پی پی آ ئی) مو جو دہ حکومت نے پنجاب اسمبلی اور کے پی میں پی ٹی آئی کا سیاسی اور قانونی طور پر بھرپور مقابلہ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ وزیراعظم سیاسی صورتحال پر متحرک ہوگئے۔ سابق صدر زرداری سے ملاقات کے بعد وزیراعظم کا پی ایم ہاوس میں ایک اور اہم اجلاس ہوا، جس میں عمران خان کی جا نب سے اسمبلیاں تحلیل کرنے کے اعلان پر مشاورت کی گئی۔ وزیراعظم نے قانونی اور سیاسی کمیٹیا ں تشکیل دے دیں۔ ذرائع کے مطابق رانا ثنااللہ سیاسی کمیٹی کے کنوینر ہوں گے، اعظم نذیر تارڑ کو قانونی ٹیم کا ہیڈ مقرر کر دیا گیا جبکہ اسحاق ڈار بھی دونوں کمیٹیوں کو دیکھیں گے۔ ایاز صادق، خواجہ سعد، عطا تارڑ، مریم اورنگزیب اور دیگر بھی کمیٹی میں شامل ہیں۔ وزیراعظم نے دونوں کمیٹیوں سے دو دنوں میں شفارشات طلب کر لیں۔ سیاسی کمیٹی اتحادی جماعتوں سے بھی ملاقاتیں کریں گی۔ قانونی کمیٹی میں اتحادی جماعتیں کے قانون دان بھی شامل ہوں گے۔