جمعیت طلبہ عربیہ کا 54 واں یوم تاسیس کل ملک بھر میں منایا جائے گا

بنو قابل پروگرام کے انعقاد میں کلیدی کردار ادا کرنے والے معاونین کے اعزاز میں جماعت اسلامی کی تقریب پذیرائی

کراچی میں موبائل کامرس 2026 کانفرنس منعقد ،وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی برائے سائنس شریک

بلوچستان میں ‘ڈیجیٹل ایڈورٹائزنگ پالیسی 2026’ متعارف

خواتین کی سفارت کاری کے عالمی دن کے موقع پرصدر مملکت کا پیغام

پیپلز پارٹی خیبرپختونخوا، کے صدر کی گورنر خیبرپختونخوا سے ملاقات

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

بڑھتی آبادی پر قابو پانے کے لئے جلد نیشنل ایمرجنسی پلان دیا جائے گا: مریم اورنگزیب

اسلام آ باد(پی پی آ ئی) وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے پاپولیشن کونسل کے قیام کی 70 ویں سالگرہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بڑھتی آبادی پر قابو پانے کے لئے جلد نیشنل ایمرجنسی پلان دیا جائے گا، وزیراعظم شہباز شریف نے آئندہ ہفتے نیشنل ٹاسک فورس کا اجلاس طلب کیا ہے، نیشنل ٹاسک فورس میں صوبوں کو نمائندگی دی گئی ہے۔ مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ رواں برس دنیا کی آبادی 8 ارب اور پاکستان کی 23 کروڑ ہوگئی ہے، 75 سال میں پاکستان کی آبادی 3 کروڑ سے 23 کروڑ ہوگئی، 2030میں پاکستان کی آبادی 26 کروڑ 30 لاکھ اور 2050میں 33 کروڑ 80 لاکھ ہونے کا امکان ہے، آبادی کے لحاظ سے پاکستان دنیا کا پانچواں بڑا ملک بن چکا ہے۔ وزیرا طلاعات نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلیوں کی تباہی کی طرح بڑھتی آبادی بھی خطرے کی گھنٹی ہے، آبادی بڑھتی ہے تو تعلیم، صحت اور خدمات عامہ جیسے مسائل بھی پیدا ہوتے ہیں، اٹھارویں ترمیم کے بعد تعلیم، صحت اور خدمات عامہ جیسے مسائل صوبوں کی ذمہ داری ہے، پاکستان کی آبادی 2 فیصد سالانہ کی رفتار سے بڑھ رہی ہے، ان مسائل سے نمٹنے کے لئے بڑھتی ہوئی آبادی کے مسئلے سے نمٹنا ہوگا۔ مریم اورنگزیب نے بڑھتی آبادی کے حوالے سے ڈیجیٹل میڈیا پر آگاہی پیدا کرنے اور بیانیہ کی تشکیل میں پاپولیشن کونسل کو ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی اور کہا کہ ماضی میں پارلیمنٹ میں منعقدہ قومی کانفرنس کے منظور کردہ اعلامیہ میں اہداف کا واضح تعین ہوا تھا، کانفرنس کے اعلامیہ پر صوبوں کے دستخط بھی ہیں، ان اہداف اور تجویز کردہ اقدامات کی بحالی کی ضرورت ہے، اس طرح ہم پالیسی سازی، قانون سازی اور بیانیہ کی تشکیل کے ساتھ مطلوبہ اہداف حاصل کرسکتے ہیں، ماضی میں محکمہ منصوبہ بندی نے بہت اچھا کام کیا، عوام کو اس مسئلے سے آگاہ کرنے میں کلیدی کردار ادا کیا۔