پنشن میں عدم اضافہ کیخلاف درخواست میں وکیل کی عدم پیشی پر سول ایوی ایشن کو دوسری بار 25 ہزارجرمانہ

اسلام آباد(پی پی آئی)ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن میں اضافہ نہ کرنے کیخلاف درخواست پر سماعت کے دوران وکیل کی عدم پیشی پر سول ایوی ایشن کو دوسری بار 25 ہزارجرمانہ کر دیا گیا۔پی پی آئی کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں سول ایوی ایشن کے ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن میں اضافہ نہ کرنے کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی،عدالت نے وکیل کی عدم پیشی پر سول ایوی ایشن کو 25 ہزار روپے جرمانہ کردیا،اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس بابرستار نے جرمانہ عائد کی۔یاد رہے کہ گزشتہ سماعت پرجواب جمع نہ کرانے پر بھی سول ایوی ایشن کو 25 ہزار جرمانہ ہوا تھا۔

Next Post

بہاولپور میں وین کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار3 طالب علم جاں بحق

Thu Dec 1 , 2022
بہاولپور(پی پی آئی)بہاولپور میں وین کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار3 طالب علم جاں بحق ہو گئے۔پی پی آئی کے مطابق بہاولپور کے علاقے یزمان میں وین نے موٹر سائیکل کو ٹکرمار دی،جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار سکول کے 3 بچے جاں بحق ہو گئے،حادثے کے بعد وین […]