کراچی میں میئر صرف ایم کیو ایم کا ہوگا:خالد مقبول صدیقی

کرا چی(پی پی آ ئی)متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے بلدیاتی انتخابات کو شفاف اور منصفانہ بنانے کا مطالبہ کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اگر ایم کیو ایم نے انتخابات میں حصہ نہ لیا تو پھر بلدیاتی انتخابات نہیں ہوں گے۔خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ کراچی میں میئر صرف ایم کیو ایم کا ہوگا۔ خالد مقبول صدیقی نے ایم کیو ایم پاکستان کے جنرل ورکرز اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلدیاتی حلقہ بندیاں درست کروادیں تو 15 جنوری کے بجائے 15 دسمبر کو بلدیاتی انتخابات کرادیں لیکن حلقہ بندیاں ٹھیک نہیں ہوئیں تو ایم کیو ایم فیصلہ کرے گی کہ انتخابات ہونگے یا نہیں۔انہوں نے کہا کہ جس مقصد کے لئے گھر سے نکلے تھے وہ مقصد آج بھی زندہ ہے، شفاف الیکشن ہونگیں تو ایم کیو ایم الیکشن لڑے گی جبکہ ایم کیو ایم الیکشن لڑے گی تو الیکشن ہوں گے ورنہ نہیں ہوں گے۔ڈپٹی کنوینر وسیم اختر کا کہنا تھا کہ پی ایس پی اور ڈاکٹر فاروق ستار ایم کیو ایم کو نقصان پہچانا چاہتے ہیں، ایم کیو ایم کنگ میکر ہے، ہمارے سات ووٹوں نے عمران خان کی حکومت ختم کی، آج چاہیں تو یہ حکومت بھی فارغ کردیں، بلدیاتی انتخابات ایم کیو ایم کی بقا کی جنگ ہیں۔ایم کیو ایم رہنماؤں نے کہا کہ 15 جنوری کو بلدیاتی انتخابات میں بھرپور حصہ لینا ہے، اگر معاملات بہتر نہ ہوئے تو رابطہ کمیٹی فیصلہ کرے گی۔

Next Post

نون لیگ اور پیپلز پارٹی الیکشنوں سے بھاگ رہے ہیں: فواد چوہدری

Fri Dec 2 , 2022
اسلام آ باد(پی پی آ ئی) پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ نون لیگ اور پیپلز پارٹی الیکشنوں سے بھاگ رہے ہیں۔ اپنی ٹوئٹ میں فواد چوہدری نے کہا ہے کہ اسلام آباد کے بلدیاتی الیکشن میں جہاں 101 یونین کونسلز پینل کا انتخاب ہونا ہے […]