‫ریاؤ کمپلیکس نے ملازمین کی رہائش کے لیے ایک نیا معیار قائم کر دیا ہے، جہاں ایشیا پیسیفک رے آن کے ملازمین اور ان کے اہلِ خانہ کو جامع سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔

ضلع بدین سرکاری تقرریوں میں میرٹ نظرانداز کر نے کے خلاف نوجوانوں کا احتجاج

اوکاڑہ میں کھدائی کے دوران تودا گرنے سے ایک مزدور جان بحق ، دوسرے کی حالت تشویشناک

اے این پی باجوڑ کے رکن ڈاکٹر طارق کے بھائی عبدالرزاق قاتلانہ حملے میں جاں بحق

برطانیہ میں مقیم پاکستانیوں اور کشمیریوں کی مقبوضہ کشمیر کی آزادی کیلئے لندن میں ریلی

پاکستان کا مستقبل سڑکوں اور ُپلوں سے نہیں، تعلیم یافتہ بچوں سے محفوظ ہوگا:پاسبان

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

ماضی کے نامور اداکار افضال احمد انتقال کر گئے

لاہور(پی پی آ ئی)پاکستان فلم، ٹی وی اور اسٹیج کے ماضی کے نامور اداکار افضال احمد انتقال کرگئے وہ کئی سال سے فالج کے مرض میں مبتلا تھے۔ پاکستان فلم، ٹیلیویڑن اور اسٹیج کے ماضی کے نامور اداکار افضال احمد لاہور کے اسپتال میں انتقال کرگئے۔ وہ کئی سال سے فالج کے مرض کا شکار تھے۔جنرل اسپتال انتظامیہ کے مطابق افضال احمد کو برین ہیمرج ہوا تھا اور گزشتہ روز اسپتال لایا گیا تھا۔دوسری جانب لیجنڈری اداکار کے لواحقین کے مطابق انہیں آخری وقت میں جنرل اسپتال میں بیڈ بھی نہ مل سکا۔افضال احمد نے کئی دہائیوں تک اداکاری کے شعبے سے وابستہ رہے اور اپنی بے ساختہ اداکاری سے شائقین فن کو محظوظ کیا۔ انہوں نے یوں تو مختلف نوعیت کے کردار ادا کیے لیکن شہرت منفی کرداروں سے ملی۔ اداکار کو ان کی فنی خدمات پر کئی ایوارڈز سے بھی نوازا گیا۔لیجنڈری اداکار کی مشہور فلموں میں دہلیز، بلندی سمیت درجنوں فلمیں شامل ہیں جب کہ متعدد مشہور ٹی وی ڈراموں میں بی لازوال کردار ادا کیے۔ اسٹیج کی دنیا میں ان کا ڈراما ”میلی چادر“ کو اتنی پذیرائی ملی کہ مسلسل کئی سال تک وہ اسٹیج کیا جاتا رہا۔