اسلام آ باد(پی پی آ ئی) وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ وزیر اعظم جلد 2018سے ملتوی سکھر،حیدرآباد موٹروے کی تعمیر کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔ سماجی را بطے کی ویب سائٹ ٹو ئٹر پر اپنے پیغام میں لیگی رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ”موجودہ حکومت نے سندھ کے عوام کے لئے بالخصوص اور ملک بھر کے عوام کے لئے بالعموم بے مثال تحفہ، 2018 سے ملتوی سکھر،حیدرآباد موٹروے کی تعمیر کے آغاز کے لئے پبلک پرائیوٹ پارٹنرشپ کے تحت معاہدہ پر دستخط ہو گئے ہیں۔ وزیر اعظم جلد اسکا سنگ بنیاد رکھیں گے“۔
Next Post
کرائے پر اسلحہ فراہم کرنے والا ڈکیت گروہ کا سرغنہ گرفتار
Sat Dec 3 , 2022
کراچی(پی پی آ ئی)صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں رینجرز نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے ڈکیت گروہ کے سرغنہ کو گرفتار کر لیا، ملزم منشیات فروشی، ڈکیتی اور جرائم پیشہ افراد کو کرائے پر اسلحہ فراہم کرنے میں ملوث ہے۔تفصیلات کے مطابق ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ […]
