سری نگر (پی پی آئی)مقبوضہ جموں و کشمیر میں نئی دہلی کے زیر کنٹرول ”سٹیٹ انویسٹی گیشن ایجنسی نے مقبوضہ وادی میں رات گئے متعدد مقامات پرچھاپے مار کرحریت رہنماؤں سمیت متعدد سیاسی شخصیات گرفتار کرلیا جن کے نام ظاہر نہیں کئے جارہے ہیں۔حکام نے بتایا کہ ایس آئی اے کے اہلکاروں نے بھارتی پیرا ملٹری اور پولیس اہلکاروں کے ہمراہ مقبوضہ وادی کے سری نگر، بڈگام، بارہمولہ، کپواڑہ اور بانڈی پورہ اضلاع میں رات گئے حریت کارکنوں کے گھروں پر چھاپے مارے ہیں جن سے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔آخری اطلاعات تک چھاپوں کا سلسلہ جاری تھا۔
Next Post
پاکستان میں پپیتے کا قومی دن آج منایا جائے گا
Sat Dec 3 , 2022
کراچی (پی پی آئی) پاکستان میں پپیتے کا قومی دن ہر سال دسمبر کے پہلے اتوار کو منایا جاتا ہے۔ اس سال بھی مختلف فروٹ فارمز پر گولڈن پپیتا فیسٹیول اتوار 4 دسمبر کو منایا جائے گا جس میں کسان، کاشتکار اور زرعی ترلیمی اداروں کے طلباو طالبات شرکت کریں […]
