کراچی (پی پی آئی)ممتاز قانون دان شریعت کورٹ اور سندھ ہائی کورٹ کے سابق جج جسٹس شفیع محمدی یہاں انتقال کر گئے۔وہ گزشتہ کئی ماہ سے علیل تھے جسٹس شفیع محمدی کی نماز جنازہ ان کے آبائی شہر علی پور میں ادا کی گئی ان کے انتقال پر امیر جماعت غربا اہلحدیث پاکستان و رئیس جامعہ ستاریہ اسلامیہ مولانا عبدالرحمن سلفی،شیخ الحدیث مولانا محمود احمد حسن،مولاناپروفیسر حافظ محمد سلفی،علامہ ڈاکٹر عامرعبداللہ محمدی،مولانامفتی انس مدنی،علامہ عبدالخالق آفریدی،حشمت اللہ صدیقی،عمران احمد سلفی،مفتی عبدالوکیل ناصر،فیصل سلفی،قاضی عبدالسمیع ودیگر نے دعا کی اللہ تعالیٰ ان کی مغفرت اور جنت الفردوس میں بلند مقام عطا کرے اور گھر والو کو صبر جمیل دے آمین۔پی پی آئی کے مطابق مرحوم ایک اعلیٰ سطح کے وکیل کے ساتھ قانون شریعہ کے بھی ماہر تھے قران مجید کی مختلف تفسیر اور احادیث کا اپنے فیصلوں میں مکمل احاطہ کرتے تھے
Next Post
یٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں نمایاں کمی ریکارڈ 5 ماہ میں پٹرول، فرنس آئل,ڈیزل 77لاکھ ٹن فروخت 2022 کے96 لاکھ ٹن کے مقابلے میں 20فیصدکم رہا
Sat Dec 3 , 2022
کراچی (پی پی آئی)رواں مالی سال کے پہلے پانچ ماہ جولائی تا نومبر 2023 کے دوران پٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔پی پی آئی کے مطابق پچھلے پانچ ماہ میں مجموعی طور پر77لاکھ ٹن پٹرول، فرنس آئل اور ڈیزل فروخت ہوا جو 2022 کے96 لاکھ […]
