آئی جی کی زیرِ صدارت اجلاس ، سندھ میں دہشت گردی کے واقعات میں غیر معمولی کمی پر اطمینان

کراچی قائدآباد سواتی محلہ، حلیمہ مسجد کے قریب آوارہ گولی لگنے سے نوعمر لڑکی زخمی

ٹھٹھہ میں دوران محرم امن و امان یقینی بنانے کے لئے اجلاس منعقد ، علما بھی شریک

اوکاڑہ حویلی لکھا میں ٹریفک حادثہ ، 8 سالہ لڑکے کی زندگی لے گیا

اوکاڑہ میں میں معمولی بات پر گروپی تصادم ،ایک شخص جاں بحق ،2 شدید زخمی

متحدہ نے پاکستان کا شیڈو بجٹ پیش کردیا ، اقتصادی جمود کو حل کرنے کا عزم

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

صدر مملکت اور وزیراعلٰی پنجاب کا اسمبلیاں ’فوری تحلیل‘ نہ کرنے کا مشورہ

کراچی (پی پی آئی)صدر مملکت عارف علوی اور وزیراعلٰی پنجاب پرویز الٰہی نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کو فوری طور پر اسمبلیاں تحلیل نہ کرنے کا مشورہ دیا ہے۔ پی پی آئی کے مطابق بتایا جاتا ہے کہ ’سابق وزیراعظم عمران خان کو مشورہ دیا گیا ہے کہ فوری طور پر پنجاب اور خیبر پختونخوا کی اسمبلیاں تحلیل نہ کی جائیں، بلکہ ملک بھر میں قبل از وقت عام انتخابات کروانے کے لیے حکومت کے ساتھ مذاکرات کا راستہ اپنایا جائے۔‘ذرائع کے مطابق ’صدر مملکت اور پرویز الٰہی نے ایک بار پھر سے بیک ڈور مذاکرات کی کوششیں تیز کر دی ہیں، جس میں قبل از وقت انتخابات کروانے کے حوالے سے تحریک انصاف اور حکومت کے درمیان ڈیڈلاک کو توڑنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔‘تاہم پاکستان تحریک انصاف کے سینئیر نائب صدر فواد چوہدری نے ان خبروں کی تردید کی ہے۔