خیبر پختونخوا میں جنگلات کے مالکان کی جرگہ منعقد؛ وزیر اعلیٰ کے مشیر کی شرکت

جنوبی افریقہ میں پاکستانیوں کی ہلاکتیں؛ پنجاب کی وزیر اعلیٰ مریم نواز کا اظہار افسوس

جناح انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی بورڈ آف گورنرز کا اجلاس منعقد؛ کلیدی فیصلے کیے گئے

وزیر داخلہ نے منصورہ میں جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم سے اہم ملاقات کی؛ قومی اہمیت کے مسائل پر تبادلہ خیال

بلوچستان ویمن ڈویلپمنٹ ڈپارٹمنٹ کے تحت صنفی بنیاد پر تشدد اور کم عمری کی شادی جیسے مسائل پر ‘صوبائی میڈیا فیلوشپ پروگرام’ کا آغاز

اوپن مارکیٹ میں ڈالر سمیت بڑی کرنسیوں کی قدر میں معمولی اضافہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

سندھ کی ثقافت دلکش روایات کی امین ہے: پرویز الٰہی

لاہور (پی پی آ ئی) وزیراعلی پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے سندھ کے ثقافتی دن پر اہل سندھ کو مبارکباد پیشکی ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پر ویز الٰہی نے سندھ کے ثقافتی دن کے موقع پر خصوصی پیغام میں کہا کہ سندھ کا ثقافتی دن ایکتا جو دھارو مقبول عام ثقافتی تہوار ہے، سندھی ثقافت مہمان نوازی، رواداری اور محبت کے جذبوں سے مالا مال ہے۔انہوں نے کہا کہ سندھ کی ثقافت دلکش روایات کی امین ہے، یونیسکو کی فہرست میں شامل موہنجوداڑو اور مکلی کی ثقافت دنیا بھر میں پسند کی جاتی ہے۔ اجرک کے رنگوں کی طرح سندھ کی ثقافت بھی دلکش امتزاج کی حامل ہے اور سچل سرمست، عبداللہ شاہ غازی اور لعل شہباز قلندر جیسے عظیم صوفیا کرام کی محبتوں سے مالا مال ہے۔انہوں نے کہا کہ اخوت اور رواداری پر مبنی سندھی ثقافت کا حسن سب سے جدا ہے۔