ہنی ویل ٹیکنالوجیز کے نائب صدر کی واشنگٹن ڈی سی میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات

ایس ای سی پی نے تصدیق انفارمیشن سروسز کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آئی پی او کی اجازت دے دی

پاکستانی روپیہ بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں مستحکم، ڈالر کی قدر میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے باوجود مثبت رجحان

ملک بھر میں سونے اور کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

کراچی کیماڑی میں سولہ سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا معمہ حل سابق منگیتر گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

میڈیکل ایکوپمنٹ کی قلت اور عدم دستیابی تشویشناک ہے۔ ڈاکٹر جنید علی شاہ حکومتی سطح پر ہنگامی اقدامات نہ کئے گئے تو بحران پیدا ہوجائے گا۔ ڈاکٹر فرحان عیسی

کراچی (پی پی آئی) سابق صوبائی وزیر صحت سندھ اور پرائیویٹ ہاسپٹلز اینڈ کلینکس ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر سید جنید علی شاہ نے ملک میں میڈیکل ایکوپمنٹ کی قلت اور عدم دستیابی سے صحت کے شعبہ میں شدید بحران پیدا ہو گیا ہے چس کے باعث ہسپالوں کے علاوہ مریض بھی متاثر ہورہے ہیں۔پی پی آئی کے مطابق انھوں نے ان خیالات کا اظہار ایسوسی ایشن کے مرکزی دفتر میں اجلاس سے خطاب کرتے ہوے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت کی ناقص امپورٹ پالیسی اور ایل سیز نہ کھولے جانے کی وجہ سے میڈیکل آیٹمز کی قلت پیدا ہوگئی ہے جس میں کروما گرافک ٹیسٹنگ کٹ. ڈائیگو سٹک امیجنگ فلمز, اور ڈایگیوناسٹک ریجینٹسقابل ذکر ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ بغیر تمام ضروری کٹس اور ایکوپمنٹ کے لوگوں کو بہتر علاج معالجے کی سہولت فراہم کرنا ممکن نہیں۔ سیکریٹری پی ایچ اینڈ سی اے ڈاکٹر فرحان عیسی نے کہا کہ مذکورہ اشیا کی قلت کی وجہ سے یہ چیزیں مہنگے داموں خریدنی پڑرہی ہیں جس کا بوجھ نہ صرف ہسپتال بلکہ مریضوں کو بھی اٹھانا پڑرہا ہے۔ اگر حکومتی سطح پر فوری طور پر ہنگامی بنیادوں پر اقدامات نہ کیے گئے تو صحت کے شعبہ میں شدید بحران کا خدشہ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ دنیا بھر میں طب کے شعبہ کو سب سے حساس اور اہم تصور کیا جاتا ہے جہاں مریضوں کی جانیں بچانا اولین ترچیح ہوتی ہے۔