پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

توہین الیکشن کمیشن کیس میں، اسد عمر کا تحریری جواب سپریم کورٹ میں جمع

اسلام آباد (پی پی آئی)پی ٹی آئی رہنما اسد عمر نے توہین الیکشن کمیشن کے معاملے میں سپریم کورٹ میں تحریری جواب جمع کرا دیا۔پی پی آئی کے مطابق پی ٹی آئی رہنما اسد عمر نے کہاہے کہ شوکاز نوٹس کیخلاف سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کیا،الیکشن کمیشن کا شوکاز نوٹس غیرقانونی اور غیرآئینی ہے۔تحریری جواب میں کہاگیا ہے کہ آرٹیکل 204 اعلیٰ عدلیہ کو توہین عدالت کااختیاردیتا ہے، الیکشن کمیشن عدالت نہیں،الیکشن کمیشن آرٹیکل 204 کے تحت توہین عدالت کااختیار استعمال نہیں کر سکتا۔جواب میں کہاگیاہے کہ الیکشن ایکٹ کا سیکشن 10آئین سے متصادم ہے،جواب میں استدعا کی گئی ہے کہ الیکشن کمیشن اپیل مسترد کی جائے۔