پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

سارہ انعام قتل کیس میں مرکزی ملزم شاہ نواز امیر اور والدہ پر فردجرم عائد

اسلام آباد (پی پی آئی)سیشن کورٹ اسلام آباد نے سارہ انعام قتل کیس میں مرکزی ملزم شاہ نوازامیر اور والدہ ثمینہ شاہ پر فردجرم عائد کردی، ملزموں نے عدالت کے رو بروصحت جرم سے انکارکردیا،عدالت نے 14 دسمبر کے پراسیکیوشن کے گواہ طلب کرلئے،سیشن جج عطا ربانی نے ملزمان پر فرد جرم عائد کی۔پی پی آئی کے مطابق سیشن کورٹ اسلام آباد میں سارہ انعام قتل کیس کی سماعت ہوئی، پولیس نے چالان میں ملزم شاہنواز امیر کو قتل کا مرتکب قراردیدیا،چالان میں کہاگیاہے کہ دوران تفتیش ملزم شاہنواز امیر نے سارہ انعام کا قتل تسلیم کرلیا۔ملزم شاہ نوازامیر نے اپنے بیان میں کہاکہ سارہ انعام بروقت رقم نہیں بھیجتی تھی، چند روز قبل سارہ انعام کو تلخ کلامی پر طلاق دی۔پولیس چالان میں کہاگیاہے کہ 22 ستمبر کو سارہ انعام ابوظہبی سے پاکستان پہنچی،سارہ انعام سے رات کو تکرار ہوئی، سار ہ انعام نے رقم کا حساب مانگا تو ملزم نے پہلے اسے شوپیس مارا،ملزم کاکہناتھا کہ سارہ انعام نے زیادہ شور کیا تو ڈمبل کے متعدد وار کئے پھرلاش گھسیٹ کر باتھ ٹب میں چھپائی۔عدالت نے مرکزی ملزم شاہ نواز اور والدہ ثمینہ شاہ پر فردجرم عائد کردی، ملزموں نے عدالت کے رو بروصحت جرم سے انکارکردیا،عدالت نے 14 دسمبر کے پراسیکیوشن کے گواہ طلب کرلئے،سیشن جج عطا ربانی نے ملزمان پر فرد جرم عائد کی۔