پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

جمعیت علماء اسلام نے متحدہ عرب امارات کا قومی دن عجمان میں منایا تلاوت قرآن پاک اور نعت رسول مقبول سے تقریب کا آغاز، کیک بھی کاٹا گیا مفتی عزیزالرحمٰن نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا،سینئر آفیشلز، ممبران، کارکن شریک

دبئی (پی پی آئی) جمعیت علماء اسلام متحدہ عرب امارات نے امارات کا 51 واں قومی دن عجمان کے ایک ریسٹورنٹ میں جوش و خروش سے منایا- جس میں جمعیت علماء اسلام، متحدہ عرب امارات کی تمام ریاستوں سے سینئر آفیشلز، ممبران اور کارکنوں نے بھرپور شرکت کی- متذکرہ تقریب کا اہتمام جمعیت علماء اسلام کے جنرل سیکٹری سید عمران آکبر باچا نے کیا تھا- مہمانوں کے سٹیج پرسید سلیم آکبر باچا، مرکزی امیر مفتی عزیزالرحمٰن، مرکزی جنرل سیکرٹری سیید عمران آکبر باچا، مولانا شیر باچا اورمولانا نورالدین موجود تھے- اسٹیج سیکرٹری کے فرائض ڈاکٹر اکرام نے بطریق احسن انجام دیئے- پروگرام کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک سے شروع ہوا- تلاوت قرآن پاک حافظ غنی الرحمٰن جبکہ نعت رسول مقبول نوید احمد نے خوبصورت انداز سے ادا کی-کیک کاٹنے کی تقریب میں سوشل میڈیا ٹیم کے ممبران حامد علی، عامر سہیل، نوید احمد، صدام آفریدی اورگوہر شاہ کو سٹیج پر بلایا گیا-تقریب کے آخر میں مرکزی امیر جمیعت علمائے اسلام متحدہ عرب امارات مفتی عزیزالرحمٰن نے دعائے خیر کی اور تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا-