اسلام آ باد(پی پی آئی) وفاقی وزیر اور پیپلز پا رٹی کی نا ئب صدفر سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ عمران نیازی کے نام نہاد بیانیے سے لوگ تنگ آ چکے ہیں،دوسروں کو چور کہنے والے خود کرپٹ اقدامات کی وجہ سے نااہل ہو چکے ہیں۔اپنے ٹو ئٹر پیغام میں سینیٹر شیر ی رحمان نے کہا کہ عمران نیازی ملک میں ایسا نظام چاہتے ہیں جس میں نیازی کے علاوہ سب جوابدہ ہوں،لوگ باشعور ہیں، آپ بیانیہ بنا کر “کھیلتے رہے، لوگ آپ کے “کھیل” میں شریک نہیں ہونگے۔انہوں نے کہا کہ قوم نے بھاری قیمت کسی این آر او کی وجہ سے نہیں سابق نااہل اور نالائق حکومت کی وجہ سے چکائی ہے۔ شیری رحمان نے عمران خان کو مخاطب کرتے ہو ئے کہا کہ آپ نے چار سال میں تاریخی قرضے لئے، 70 سال میں ملک کے مجموعی قرضاجات 24 ہزار ارب روپے تھے، چار سال میں 18 ہزار ارب سے زائد قرضے لیکر مجموئی قرضوں میں 70 فیصد سے زائد اضافہ کیا۔کے پی میں احتساب عدالت پر تالا لگایا، آپ کے دور میں کرپشن انڈیکس میں پاکستان 117 سے 140 نمبر پر آ گیا۔ آپ کس منہ سے کرپشن کی بات کر رہے؟ملک پر دن کی روشنی میں ڈاکا تو آپ نے ڈالا۔ بی آر ٹی، ایل این جی، ادویات، آٹا، چینی، بلین ٹری، مالم جبا اور دیگر کا ذمہ دار کون ہے؟۔
Next Post
بھارتی حکومت مذہبی اقلیتوں بالخصوص مسلمانوں اور ان کی عبادت گاہوں کا تحفظ یقینی بنائے: پاکستان بابری مسجد کی شہادت بھارت میں بڑھتے ہوئے مسلمان مخالف جنون کی یاد دلاتی ہے: ترجمان دفتر خا رجہ
Tue Dec 6 , 2022
اسلام آ باد(پی پی آ ئی) پاکستان نے بھارتی حکومت سے مذہبی اقلیتوں بالخصوص مسلمانوں اور ان کی عبادت گاہوں کا تحفظ یقینی بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔بھارت میں تایخی بابری مسجد کی شہادت کے 30 سال مکمل ہونے پر ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ بابری مسجد کی […]
