کرا چی(پی پی آ ئی)کمرشل بینکوں کی جانب سے دستاویزات کی عدم فراہمی کی بنا پر کراچی کی بندرگاہوں پر درآمدی پیازم ادرک اور لہسن کے سیکڑوں کنٹینرز پھنس گئے۔ملک کے کمرشل بینکوں نے پیاز، ادرک اور لہسن کے درآمدی کنٹینرز کی کلیئرنس کے لیے دستاویزات کی فراہمی سے انکار کردیا ہے، کمرشل بینک زرمبادلہ نہ ہونے کو جواز بناکر دستاویزات کلیئر نہیں کررہے۔بینکوں کی جانب سے ضروری دستاویزات کی عدم فراہمی کے باعث ملک میں ایک بار پھر پیاز، لہسن اور ادرک کی قلت کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔اس وقت کراچی پورٹ اور پورٹ قاسم پر پیاز کے 250، لہسن کے 104 اور ادرک کے 63 کنٹینرز پھنسے ہوئے ہیں اور ان کی مجموعی مالیت 55 لاکھ ڈالر کے لگ بھگ ہے۔ بندرگاہوں پر پھنسی درآمدی پیاز، لہسن اور ادرک بازاروں تک نہ پہنچی تو ان کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہوگا۔درآمد کنندگان کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں پیاز کی قیمت پہلے ہی 175 روپے فی کلو ہے، کنٹینرز بروقت ریلیز نہ ہوئے تو اس کی تھوک (ہول سیل) قیمت میں 50 سے 80 روپے کلو تک اضافے کا خدشہ ہے۔پاکستان فروٹ اینڈ ویجیٹبل ایسوسی ایشن (PFVA) نے معاملے کی سنگینی کے پیش نظر وفاقی وزارت تجارت سے مدد مانگ لی۔پی ایف وی اے نے وفاقی وزارت تجارت کو خط میں کہا ہے کہ کنٹینرز ریلیز کرنے کے لیے اسٹیٹ بینک سے فوری اقدامات کو یقینی بنایا جائے۔
Next Post
امید ہے ارشد شریف کے قاتل کیفر کردار تک پہنچیں گے: صدر پی ایف یو جے
Tue Dec 6 , 2022
اسلام آباد(پی پی آئی)صدر پی ایف یو جے افضل بٹ نے کہا ہے کہ سب نظریں سپریم کورٹ پرہیں، امید ہے ارشد شریف کے قاتل کیفر کردارتک پہنچیں گے۔صدر پی ایف یو جے افضل بٹ نے سپریم کورٹ میں ارشد شریف ازخود نوٹس کیس کی سماعت کے بعد میڈیا سے […]
