سندھ نے سستی بجلی کے لیے صوبائی گرڈ کا خاکہ پیش کیا؛ ڈنمارک کی سبز سرمایہ کاری پر نظر

بلوچستان میں یوم مزدور منایا گیا

قتل پر احتجاج کے بعد مرکزی شاہراہ بند

گینگز اور املاک کے جرائم کے خلاف سیکیورٹی سخت

جاری کریک ڈاؤن میں بدنام زمانہ چھیننے والے گروہ کے ارکان گرفتار

دارالحکومت میں کریک ڈاؤن، غیر قانونی اسلحہ برآمد، دو افراد گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

حکومت کا ایچ ای سی کے اختیارات میں کمی کا فیصلہ

اسلام آباد (پی پی آئی)حکومت نے ایچ ای سی کے اختیارات میں کمی کا فیصلہ کرتے ہوئے ترمیم کی منظوری دے دی،ایچ ای سی کے چیئرمین سے وفاقی وزیر کا درجہ واپس ہوگیا۔پی پی آئی کے مطابق حکومت نے ایچ ای سی کے اختیارات میں کمی کا فیصلہ کرلیا، اس حوالے سے کابینہ کمیٹی برائے قانون سازی نے ترمیم کی منظوری دے دی۔ترمیم میں کہا گیا ہے کہ ایچ ای سی کے چیئرمین سے وفاقی وزیر کا درجہ واپس لے لیا گیا ہے، ایچ ای اسی کے قوانین کی منظوری وزارت تعلیم دے گی۔ترمیم کے مطابق ایگزیکٹیو ڈائریکٹر کی تعیناتی حکومت کرے گی۔ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظم آفس نے ترامیم کے بل کا جائزہ لینے کا فیصلہ کیا ہے، وزیراعظم آفس کی منظوری کے بعد ترامیم کو کابینہ کے سامنے رکھا جائے گا۔