ارشد شریف قتل پر ازخود نوٹس کیس کی سماعت جنوری کے پہلے ہفتے تک ملتوی قتل کی تحقیقات کیلئے آئی ایس آئی،آئی بی، ایف آئی اے اور پولیس نمائندوں پر مشتمل نئی جے آئی ٹی تشکیل

اسلام آ باد(پی پی آ ئی)سپریم کورٹ میں ارشد شریف قتل سے متعلق ازخود نوٹس کی سماعت کے دوران عدالت کو بتایا گیا ہے کہ ارشد شریف قتل کیس کی تحقیقات کے لیے سپیشل جے آئی ٹی آئی قائم کر دی گئی ہے اور وفاقی حکومت نے نئی خصوصی جے آئی ٹی کی تشکیل کا نوٹیفیکیشن سپریم کورٹ میں جمع کروا دیا ہے۔نئی سپیشل جے آئی ٹی میں اسلام آباد پولیس اور آئی ایس آئی کے نمائندوں کے علاوہ آئی بی اور ایف آئی اے کے نمائندے بھی شامل ہیں۔ سپریم کورٹ کو بتایا گیا کہ ارشد شریف کی والدہ کا بیان ریکارڈ کرنے کے لیے گذشتہ روز رابطہ کیا گیا لیکن انھوں نے ناسازی طبعیت کے سبب بیان ریکارڈ نہیں کروایا۔ایڈیشنل اٹارنی جنرل عامر رحمان نے سپریم کورٹ کو بتایا کہ اس پانچ رکنی تحقیقاتی کمیٹی میں ڈی آئی جی ساجد کیانی، آئی بی کے وقار الدین سید، ایف آئی اے کے اویس احمد ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹر مرتضی افضال، ایم آئی جبکہ محمد اسلم آئی ایس آئی کے شامل ہیں۔ انھوں کے کہا کہ تمام افسران گریڈ بیس کے ہیں۔سپریم کورٹ نے نئی سپیشل جے آئی ٹی سے ہر دو ہفتے بعد پیشرفت رپورٹ طلب کر لی اور اس کے ساتھ یہ بھی حکم دیا ہے کہ اسلام آباد پولیس اس ٹیم کے ساتھ تعاون کرے گی۔عدالت نے حکم دیا ہے کہ ’جے آئی ٹی عبوری پیشرفت رپورٹس ججز کو جائزے کے لیے چیمبرز میں پیش کرے۔ارشد شریف قتل سے متعلق ازخود نوٹس کی سماعت جنوری کے پہلے ہفتے تک ملتوی کر دی گئی اور اس کے ساتھ ساتھ چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ ’ارشد شریف قتل کیس پر جے آئی ٹی کو دو ہفتوں کا وقت دیتے ہیں۔ارشد شریف قتل پر ازخود نوٹس کیس کی سماعت جنوری کے پہلے ہفتے تک ملتوی کر دی گئی۔

Next Post

سندھ ہائی کورٹ کا کراچی میں صبح 6 سے رات 11 بجے تک ہیوی ٹریفک پر فوری پابندی کا حکم

Thu Dec 8 , 2022
کرا چی(پی پی آ ئی)سندھ ہائیکورٹ نے کراچی میں ہیوی ٹریفک پر پابندی کے حکم پر فوری عملدرآمد کرنے کا بڑا حکم جاری کردیا ہے۔ کراچی میں دن کے اوقات میں ہیوی ٹریفک کے بہتات اور اس کے باعث حادثات پر سندھ ہائی کورٹ کا بڑا حکم سامنے آیا ہے، […]