سندھ ہائی کورٹ کا کراچی میں صبح 6 سے رات 11 بجے تک ہیوی ٹریفک پر فوری پابندی کا حکم

کرا چی(پی پی آ ئی)سندھ ہائیکورٹ نے کراچی میں ہیوی ٹریفک پر پابندی کے حکم پر فوری عملدرآمد کرنے کا بڑا حکم جاری کردیا ہے۔ کراچی میں دن کے اوقات میں ہیوی ٹریفک کے بہتات اور اس کے باعث حادثات پر سندھ ہائی کورٹ کا بڑا حکم سامنے آیا ہے، عدالت نے شہر میں ہیوی ٹریفک پر پابندی کے حکم پر فوری عملدرآمد کا حکم دے دیا ہے۔سندھ ہائی کورٹ نے کہا ہے کہ صبح 6 بجے سے رات 11 بجے تک شہر میں داخل ہونے والی ہیوی ٹریفک کو روکا جائے، اور ان اوقات میں شہرمیں داخل ہونے والی ہیوی گاڑیوں پر جرمانہ نہیں بلکہ انہیں بند کیا جائے۔جسٹس ندیم اختر نے ریمارکس دیئے کہ رکاوٹ ڈالنے اور عدم تعاون کرنے والے اداروں کے بارے میں آگاہ کریں، جب کہ ہوٹرز والی گاڑیوں کے خلاف کارروائی کی جائے چاہے وہ ایم این اے یا ایم پی ایز کی ہوں۔

Next Post

عطا تارڑ اور فواد چوہدری کے درمیان ٹوئٹر پر لفظی جنگ

Thu Dec 8 , 2022
اسلام آ باد(پی پی آ ئی) وزیر اعظم کے صاحبزادے سلیمان شہباز کیس کے حوالے سے لیگی رہنما عطا تارڑ اور پی ٹی آئی کے رہنما فواد چوہدری کے درمیان ٹوئٹر پر لفظی جنگ جاری ہے۔اسلام آباد ہائی کورٹ نے ایف آئی اے کو وزیراعظم شہبازشریف کے بیٹے سلیمان شہباز […]