جمعیت طلبہ عربیہ کا 54 واں یوم تاسیس کل ملک بھر میں منایا جائے گا

بنو قابل پروگرام کے انعقاد میں کلیدی کردار ادا کرنے والے معاونین کے اعزاز میں جماعت اسلامی کی تقریب پذیرائی

کراچی میں موبائل کامرس 2026 کانفرنس منعقد ،وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی برائے سائنس شریک

بلوچستان میں ‘ڈیجیٹل ایڈورٹائزنگ پالیسی 2026’ متعارف

خواتین کی سفارت کاری کے عالمی دن کے موقع پرصدر مملکت کا پیغام

پیپلز پارٹی خیبرپختونخوا، کے صدر کی گورنر خیبرپختونخوا سے ملاقات

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

احتجاج صرف لاہور تک محدود نہیں بلکہ پورے پاکستان میں ہو گا:میاں اسلم اقبال

لاہور(پی پی آ ئی)پی ٹی آ ئی کے رہنما میاں اسلم اقبال نے کہا ہے کہ احتجاج صرف لاہور تک محدود نہیں بلکہ پورے پاکستان میں ہو گا، ہم چاہ رہے ہیں رمضان سے پہلے پہلے الیکشن کا انعقاد ہو جائے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے میاں اسلم اقبال نے کہا کہ لاہور میں ریلی نکالنے کا خاص مقصد ہے، ہم چاہتے ہیں ملک میں قومی و صوبائی سطح پر جلد از جلد الیکشن کا انعقاد ہو، پاکستان کی تاریخ میں ایسی صورت حال کبھی نہیں دیکھی، بیروزگاری کا سیلاب سڑکوں پر ہے، امپورٹڈ حکومت اپنے لیڈران کی دولت بچانے کے لئے جو کچھ ہو سکتا ہے کر رہی ہے، امپورٹڈ حکومت سے عوام کو ریلیف نہیں مل رہا۔ جو این آر او لینے تھے یہ لے چکے ہیں، اپنے 11 سو ارب روپے سے زائد کے کیسز ختم کروا لیے ہیں، یہ الیکشن کی طرف نہیں آ رہے، الیکشن کے نام سے لرز جاتے ہیں، ہم ملک کے اندر الیکشن چاہتے ہیں، جو مہنگائی کا سیلاب ہے وہ آپ کے سامنے ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر نوازشریف اور زرداری کی لوٹی ہوئی دولت پاکستان آئے تو پاکستان جلد معاشی بحران سے نکل سکتا ہے، پاکستان میں صنعتیں بند ہوتی جا رہی ہیں، مہنگائی اور بیروزگاری بڑھ گئی ہے، لوگوں کے پاس بل ادا کرنے کے پیسے نہیں، دوائی لینے کے پیسے نہیں، تنخواہ ایک ہی جگہ کھڑی ہے اور مہنگائی عروج پر ہے، آج ہر کوئی اپنے کیسز ختم کروا رہا ہے۔