خیبر پختونخوا میں جنگلات کے مالکان کی جرگہ منعقد؛ وزیر اعلیٰ کے مشیر کی شرکت

جنوبی افریقہ میں پاکستانیوں کی ہلاکتیں؛ پنجاب کی وزیر اعلیٰ مریم نواز کا اظہار افسوس

جناح انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی بورڈ آف گورنرز کا اجلاس منعقد؛ کلیدی فیصلے کیے گئے

وزیر داخلہ نے منصورہ میں جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم سے اہم ملاقات کی؛ قومی اہمیت کے مسائل پر تبادلہ خیال

بلوچستان ویمن ڈویلپمنٹ ڈپارٹمنٹ کے تحت صنفی بنیاد پر تشدد اور کم عمری کی شادی جیسے مسائل پر ‘صوبائی میڈیا فیلوشپ پروگرام’ کا آغاز

اوپن مارکیٹ میں ڈالر سمیت بڑی کرنسیوں کی قدر میں معمولی اضافہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

وزیر اعظم کا تنازعہ کشمیر کے حل کیلئے او آئی سی کے اصولی موقف اور مسلسل حمایت کاخیرمقدم

اسلام آباد/سری نگر(پی پی آ ئی)وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف نے دیرینہ تنازعہ کشمیر کے حل کیلئے اسلامی تعاون تنظیم کے اصولی موقف اور مسلسل حمایت کو سراہا ہے۔وزیراعظم آفس کی جا نب سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف سے او آئی سی کے سیکرٹری جنرل حسین ابراہیم طحہ نے گزشتہ روز ملاقات کی۔ملاقات میں بھارت کے غیر قانونی طور پر مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق اور انسانی صورتحال کی سنگین صورتحال کو اجاگر کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں کے مطابق کشمیری عوام کی خواہشات کے تحت جموں و کشمیر تنازعہ کے حل کیلئے او آئی سی کے اصولی موقف اور مستقل حمایت کو سراہا۔سیکرٹری جنرل کے آزاد جموں و کشمیر اور کنٹرول لائن کے تاریخی دورے کا خیرمقدم کرتے ہوئے وزیراعظم نے زور دیا کہ ان کے دورے سے کشمیری عوام کو حق خودارادیت کی منصفانہ جدوجہد میں او آئی سی کی حمایت کا ایک مضبوط پیغام جائے گا۔وزیراعظم نے فلسطینی عوام اور فلسطینی کاز کیلئے پاکستان ے عوام اور حکومت کی غیر متزلزل حمایت کی بھی تجدید کی۔ انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ مسئلہ فلسطین کا کوئی بھی حل 1967 سے قبل کی سرحد پر مبنی ہونا چاہئے جس کا دارالحکومت القدس شریف ہو۔وزیر اعظم نے بڑھتی ہوئی مسلم دشمنی اور نبی کریم ﷺکی حرمت کو پامال کرنے کی کوششوں کا مقابلہ کرنے کی ضرورت کا اعادہ کیا۔او آئی سی کے سیکرٹری جنرل نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں کے مطابق جموں و کشمیر تنازعہ کے حل کے لئے او آئی سی کی مکمل حمایت کا اعادہ کیا۔ سیکرٹری جنرل نے وزیراعظم کو او آئی سی کی وزرائے خارجہ کونسل کے چیئرمین کے طور پر پاکستان کی بقیہ مدت کے دوران او آئی سی سیکرٹریٹ کی جانب سے مکمل حمایت اور تعاون کا یقین دلایا۔