شنگھائی تعاون تنظیم کی میٹنگ میں پاکستان اور ازبکستان نے اسٹریٹجک شراکت داری کو مضبوط کرنے کے عزم کا اظہار کیا

کراچی کینٹ اسٹیشن کے قریب پنجاب سے آنے والی ٹرین ہلاک ، نعش اسپتال منتقل

فنکشل لیگ کی سندھ میں تنظیم سازی 15 ستمبر تک وارڈ سطح تک مکمل کرنے کی ہدایت

شہداد کوٹ میں کارو کاری پر نوجوں لڑکا اور لڑکی قتل ، ملزم فرار

وزیر داخلہ کی زیرِ صدارت سندھ کابینہ کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس منعقد ،زرعی آمدنی پر ٹیکس کے نفاذ کا جائزہ

میئر کراچی کے دورے ،بارش کے بعد کی صورتحال اور ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

نیوکلیئر فیوژن میں کامیابی: توانائی بحران کے خاتمے کی امید مستقبل میں پاکستان میں بھی بحران حل کرنے کیلئے کوششوں کی توقع

اسلام آباد (پی پی آئی) امریکی سائنسدانوں نے ایٹمز کے ملاپ سے توانائی حاصل کرنے کا کامیاب تجربہ کر لیا۔ نیوکلیئر فیوژن میں بڑی کامیابی کے بعد دنیا بھر میں توانائی بحران کے خاتمے کی امید پیدا ہو گئی ہے۔پی پی آئی کے مطابق اس سے قبل نیوکلیئر ری ایکٹرز اور بجلی گھروں میں ایٹم کو توڑنے سے توانائی حاصل کی جاتی تھی حالیہ کامیاب تجربہ کے بعد توقع کی جارہی ہے کہ پاکستان میں بھی توانائی کا بحران حل کرنے کیلئے اس نہج پر کوششیں کی جائیں گی اور مستقبل میں توانائی کے بہت سے مسائل کا حل اس نئی ٹیکنالوجی سے حاصل ہوسکے گا۔ کیونکہ دنیا بھر کے تمام ایٹمی بجلی گھروں میں اب تک نیو کلیئر فشن کے ذریعے ہی توانائی حاصل کی جا رہی ہے۔