پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

لندن،کشمیر کانفرنس کے مقررین کی مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالیوں کی مذمت

لندن(پی پی آ ئی) برطانوی دارلعوام میں منعقدہ بین الاقوامی کشمیر کانفرنس کے شرکاکی طر ف سے منظور کی گئی قرارداد میں بھارتی فوجیوں کی طرف سے مقبوضہ جموں وکشمیرانسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی مذمت کی گئی اور تنازعہ کشمیر کے فوری حل اور محمد یاسین ملک سمیت غیر قانونی طو ر پر نظر بند تمام حریت نظربندوں کی رہائی کا مطالبہ کیا گیا۔کشمیر میڈیا کے مطابق کانفرنس کا اہتمام جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ برطانیہ شاخ نے کیا تھا۔ کانفرنس سے برطانوی ارکان پارلیمنٹ، انسانی حقوق کے کارکنوں، دانشوروں اور برطانیہ میں مقیم کشمیری اور پاکستانی کمیونٹی کے مختلف رہنماؤں نے خطاب کیا۔لندن میں جے کے ایل ایف کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ معروف کشمیری پنڈت رہنما سمپت پرکاش اور مشال ملک نے بھی کانفرنس سے آن لائن خطاب کیا۔ یاسین ملک اور دیگر سیاسی قیدیوں کی غیر منصفانہ عمر قید اور جلد رہائی، مقبوضہ جموں وکشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے واقعات اور مسئلہ کشمیر کے باوقار حل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ کانفرنس جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کے ڈپلومیٹک بیورو کے سربراہ پروفیسر راجہ ظفر خان کی سرپرستی اور نگرانی میں منعقد ہوئی۔پارٹی کے مرکزی ترجمان محمد رفیق ڈار کی طرف سے جاری کے گئے بیان کے مطابق ممبر یوکے پارلیمنٹ تنمن جیت سنگھ ڈیسائی، لیبر پارٹی کی رکن پارلیمنٹ ریچل ہاپکنز، لارڈ قربان حسین، لیبر پارٹی ایم پی ایلکس سوبل، لیبر ایم پی ہلیری بین، کنزرویٹو ایم پی ہنری سمتھ، کنزرویٹو ایم پی پیٹربورو اور اسکاٹ لینڈ کے کینی میک آسکل ایم پی برائے ایسٹ لوتھیان، جموں کشمیر کونسل برائے انسانی حقوق کے جنرل سیکریٹری ڈاکٹر سید نذیر گیلانی اور کشمیری رہنما ارشاد ملک ایڈووکیٹ نے اظہار خیال کیا۔