پی ایس ایل سیزن 8 کیلئے یوہان بوتھا کو کراچی کنگز کا ہیڈ کوچ مقرر

کراچی (پی پی آئی) پاکستان سپر لیگ سیزن 8 کیلئے کراچی کنگز نے سابق جنوبی افریقی کھلاڑی یوہان بوتھا کو کراچی کنگز کا ہیڈ کوچ مقرر کر دیا۔پی پی آئی کے مطابق کراچی کنگز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر کہا کہ ہم یہ اعلان کرتے ہوئے انتہائی پرجوش اور خوش ہیں۔واضح رہے کہ پی ایس ایل میں بوتھا اس سے قبل اسلام آباد یونائٹیڈ اور ملتان سلطانز کی کوچنگ بھی کر چکے ہیں۔

Next Post

ڈاؤ یونیورسٹی کراچی کا 12 واں کانووکیشن، 2000 سے زائد طلبہ میں ڈگریاں تفویض

Thu Dec 15 , 2022
کراچی(پی پی آئی)ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے وائس چانسلر پروفیسر محمد سعید قریشی نے کہا ہے کہ دنیا بدل رہی ہے خلا کے حقائق اب کوئی سربستہ راز نہیں رہے۔ مریخ کی حالیہ تصاویر فوری طور پر ہمیں مل سکتی ہے۔ طبی سائنس میں نیکسٹ جنریشن ایم آر این […]