پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

پٹرولیم مصنوعات پر ڈیویلپمنٹ لیوی میں اضافہ کردیا گیا

اسلام آ باد(پی پی آ ئی) حکومت نے ہائی اسپیڈ ڈیزل پر پٹرولیم لیوی میں 5 روپے فی لیٹر اضافہ کردیا۔گزشتہ روز پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی گئی تھی تاہم پٹرولیم مصنوعات پر ڈیویلپمنٹ لیوی میں اضافہ کردیا گیا ہے۔وزارت پیٹرولیم کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل پر پٹرولیم لیوی میں 5 روپے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا ہے، اور ہائی اسپیڈ ڈیزل پر پٹرولیم لیوی کی شرح 25 سے بڑھا کر 30 روپے لیٹر کردی گئی ہے۔حکام وزارت پیٹرولیم کا کہنا ہے کہ پیٹرول پر 50 روپے ڈیویلپمنٹ لیوی برقرار ہے، اور مٹی کے تیل پر لیوی 7 روپے ایک پیسے سے بڑھا کر 13 روپے 10 پیسے مقرر کی گئی ہے، جب کہ لائٹ ڈیزل پر لیوی 15 روپے 39 پیسے سے بڑھا کر 16 روپے 29 پیسے کر دی گئی۔