ہنی ویل ٹیکنالوجیز کے نائب صدر کی واشنگٹن ڈی سی میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات

ایس ای سی پی نے تصدیق انفارمیشن سروسز کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آئی پی او کی اجازت دے دی

پاکستانی روپیہ بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں مستحکم، ڈالر کی قدر میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے باوجود مثبت رجحان

ملک بھر میں سونے اور کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

کراچی کیماڑی میں سولہ سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا معمہ حل سابق منگیتر گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

وفاقی حکومت کا روس سے سستا تیل خریدنے کا اعلان روس نے بتایا ہے کہ وہ ہمیں رعایت پر خام تیل دے گا:مصدق ملک

اسلام آ باد(پی پی آ ئی)وزیر مملکت برائے پیٹرولیم مصدق ملک نے کہا ہے کہ روس سے خام تیل کی بات کی ہے، ان کی ٹیم جنوری کے دوسرے ہفتے پاکستان آرہی ہے، اْن سے ڈسکاونٹ پر بات ہوگی۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر مملکت پٹرولیم مصدق ملک نے کہا کہ معیشت بہتر چلے گی تو ملک آگے بڑھے گا، پیداوار بڑھانے کیلئے ہمیں توانائی کی ضرورت ہے، 1فیصد ترقی کیلئے ڈیڑھ فیصد اضافی توانائی چاہیے، ہمیں ہر سال توانائی میں 8 سے10فیصد اضافہ چاہیے۔وزیر مملکت پیٹرولیم نے کہا کہ ہمیں روس سے لائٹ کروڈ ڈسکاؤنٹ پر ملے گا، خام تیل پر بات کو آگے بڑھا رہے ہیں، روسی ٹیم پاکستان آئے گی تو ڈسکاؤنٹ پر بات ہوگی، ہم چاہتے ہیں کہ اب گفتگو ختم ہو اور تیل ملے، روس کی ٹیم جنوری کے دوسرے ہفتے میں پاکستان آرہی ہے، توانائی کے مسائل حل کرنے میں روسی کروڈ کا کردار ہوگا۔مصدق ملک نے کہا کہ وزیرخارجہ بلاول بھٹو کی فوری تیل نہ خریدنے سے متعلق بات ٹھیک ہے، ریفائنریز کا معاملہ انتہائی تکنیکی ہے، ریفائنریز سے بات چیت ہماری ذمہ داری ہے وزارت خارجہ کی نہیں، ہماری ذمہ داری ہے کہ تفصیل وزارت خارجہ کو بھیجی جائے، وزارت خارجہ کو تمام تر تفصیلات بھیجیں گے اور ابہام دور کردیا جائے گا۔