کراچی لیاری میں رہائشی عمارت کا چھجہ گیا ، جانی نقصان نہیں ہوا

یورو، پاؤنڈ، ین کی شرح تبادلہ میں معمولی اضافہ جب کہ امریکی ڈالر مستحکم

ملک بھر میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 24 ہزار 536 روپے کا ہوگیا

دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی چاند کا عالمی دن منایا گیا

پیپلز پارٹی لاہور کا ہفتہ کو مینارِ پاکستان پر پاور شو ہوگا ،تیاریاں زوروں پر

اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے بعد مثبت اختتام، انڈیکس 124 پوائنٹس اضافے سے بند

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

آج سب سے بڑا مسئلہ یہ ہے کہ ڈالر نہیں ہیں:شوکت ترین ریسکیو پلان دینا ہو گا، غریب پِس رہا ہے،ترسیلات زر منفی پر ہیں ہمارے دور میں 6 فیصد گروتھ تھی، اب منفی ہے،سابق وزیر خزانہ

گوجرانوالہ (پی پی آئی) سابق وزیر خزانہ اور پی ٹی آئی سینیٹر شوکت ترین کا کہنا ہے کہ ملک میں گزشتہ 50 سال میں اتنی مہنگائی نہیں دیکھی،جتنی آج ہے۔اس وقت سب سے بڑا مسئلہ یہ ہے کہ ڈالر نہیں ہیں،جس گڑھے میں گرے ہیں اس سے نکلنے کا ریسکیو پلان دینا ہو گا۔پی پی آئی کے مطابق شوکت ترین نے کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت غریب آدمی پِس رہا ہے،ترسیلات 14 فیصد منفی پر ہیں،ہمارے محصولات میں 30 فیصد کے حساب سے اضافہ ہو رہا تھا جبکہ ہمارے دور میں مہنگائی 12 فیصد تھی۔بجلی اور تیل کی قیمتوں میں ریلیف دیں،پی ٹی آئی حکومت نے ٹماٹر،پیاز اور آلو کی قیمتوں کو کنٹرول کیا تھا۔ہمارے دور میں 6 فیصد گروتھ ہو رہی تھی اور اب منفی ہے،معیشت جب تک گروتھ نہیں کرے گی لوگوں کی آمدنی نہیں بڑھے گی۔سابق وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ معیشت کی یہ حالت ہے کہ ایل سیز نہیں کھل رہیں،ہمارے پاس ڈالرز نہیں ہیں،جب تک امپورٹ،ایکسپورٹ کو بیلنس نہیں کریں گے ڈالرز کم ہی رہیں گے۔