پیٹرول کی قیمت میں کمی کے بعد وزیراعظم گیس اور بجلی کے بلوں میں بھی ریلیف پر تیار

اسلام آباد (پی پی آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے مہنگائی کے پیش نظر عوام کے لیے خصوصی رعایت اور نوجوانوں کو روزگار فراہمی پیکج کی تیاری کی ہدایت کی ہے۔پی پی آئی کے مطابق وزیراعظم نے وزرا کو ہدایت کی ہے کہ عوام کو سابق حکومت نے مہنگائی کی چکی میں پیسا، ہم نے ریلیف دینا ہے۔اس کے علاوہ شہباز شریف نے نوجوانوں کے لئے بھی خصوصی پیکیج تیار کرنے کی ہدایت کی اور نوجوانوں کو روزگار فراہمی پیکج کی تیاری کے لئے وزارتوں کو ٹاسک دے دیا۔وزیراعظم نے وزرا کو ہدایت کی کہ عوام کو ریلیف،روزگار کی فراہمی پیکج کو اولین ترجیح رکھاجائے۔وزیراعظم نے گیس اور بجلی کے بلوں میں بھی ریلیف کے اقدامات تجویز کرنے کی بھی ہدایت کرتے ہوئے معاشی مشکلات اپنی جگہ لیکن عوام کی توقعات پر پورا اترنا ہے۔شہباز شریف نے پیکج کی تیاری کے لئے وسائل کی فراہمی،ایڈجسٹمنٹ کے لئے وزیر خزانہ کو ہدایت کردی ہے۔

Next Post

اعظم خان بطور اسپیشل جج سینٹرل تعینات، نوٹیفکیشن جاری اعظم سواتی کی ضمانت کا فیصلہ کریں گے،سماعت 19 دسمبر کو مقرر

Sat Dec 17 , 2022
اسلام آباد (پی پی آئی) جج اعظم خان کی بطور اسپیشل جج سینٹرل تعیناتی کی اسلام آباد ہائیکورٹ سے بھی منظوری ہو گئی۔ایڈیشنل رجسٹرار ہائیکورٹ نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ جج اعظم خان کوا سپیشل جج سینٹرل رپورٹ کرنے کی ہدایت کر دی گئی۔ اسپیشل جج سینٹرل اعظم سواتی کی […]