اسلام آ باد(پی پی آ ئی) ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا، پنجاب کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں رات اور صبح کے اوقات میں دھند پڑنیکی توقع ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق خطہ پوٹھوہار میں صبح کے اوقات میں چند مقامات پر کہرا پڑنے کا امکان، اسلام آباد میں موسم سرد اور خشک رہے گا، بلوچستان کے بیشتر اضلاع اور شمالی بلوچستان میں موسم شدید سرد رہنے کا امکان ہے۔پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گا، جہلم، لاہور، گوجرانوالہ، سیالکوٹ میں دھند پڑنے کی توقع ہے، فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ، اوکاڑہ، ساہیوال،بہاولپور، بہاولنگراور ملتان میں دھند پڑنے کی توقع ہے۔محکمہ موسمیات نے کہا کہ مری، گلیات اور گردونواح میں موسم شدید سرد اور خشک رہے گا۔سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گا، سکھر، لاڑکانہ، موہنجوداڑو اورگردو نواح میں دھند پڑنے کا امکان ہے۔دوسری جانب خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گا، ڈی آئی خان، نوشہرہ، صوابی اور رشکئی میں ہلکی دھند پڑنے کا امکان ہے، گلگت بلتستان اور کشمیر میں موسم شدید سرد اور خشک رہے گا۔
Next Post
ملک ڈیفالٹ کر چکا، بدنامی کے ڈر سے اعلان نہیں کر رہے: مسرت جمشید
Sat Dec 17 , 2022
لاہور(پی پی آ ئی) ترجمان وزیر اعلیٰ و پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ ملک ڈیفالٹ کر چکا، بدنامی کے ڈر سے اعلان نہیں کر رہے، سفارت خانوں کے پاس تنخواہوں کے پیسے نہیں، ایک ایٹمی ملک کی اس حالت کی ذمہ دار امپورٹڈ حکومت ہے۔سماجی روابطے […]
