سری نگر(پی پی آ ئی)بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں انجمن اوقاف جامع مسجد سرینگر نے میرواعظ عمر فاروق کی مسلسل غیر قانونی نظر بندی پر شدید مذمت کی ہے۔کشمیر میڈیا کے مطابق انجمن اوقاف نے ایک بیان میں کہاگیا کہ ایسا محسوس ہوتا ہے کہ تاریخی جامع مسجد کی مرکزیت، عوام کے ساتھ اس کی وابستگی کو جان بوجھ کر کمزور کرنے کی کوشش کی جارہی ہے جو نہ صرف ناقابل قبول ہے بلکہ ہر لحاظ سے قابل مذمت ہے۔خیال رہے کہ میرواعظ 05اگست 2019سے مسلسل گھر میں نظر بند ہیں جب مودی حکومت نے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت منسوخ کر دی تھی۔
Next Post
پرویز الٰہی اور مونس، عمران سے وزارت اعلیٰ کی بھیک مانگ رہے ہیں: سالک حسین
Sat Dec 17 , 2022
لاہور(پی پی آ ئی) پاکستان مسلم لیگ(ق) کے رہنما اور وفاقی وزیر سرمایہ کاری چوہدری سالک حسین نے کہا ہے کہ پرویز الٰہی اور مونس الٰہی، عمران خان سے وزارت اعلیٰ کی بھیک مانگ رہے ہیں، انکی تگ ودو وزارت اعلیٰ بچانے کیلئے ہے، روز زمان پارک جاکر منتیں کرتے […]
