جمعیت طلبہ عربیہ کا 54 واں یوم تاسیس کل ملک بھر میں منایا جائے گا

بنو قابل پروگرام کے انعقاد میں کلیدی کردار ادا کرنے والے معاونین کے اعزاز میں جماعت اسلامی کی تقریب پذیرائی

کراچی میں موبائل کامرس 2026 کانفرنس منعقد ،وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی برائے سائنس شریک

بلوچستان میں ‘ڈیجیٹل ایڈورٹائزنگ پالیسی 2026’ متعارف

خواتین کی سفارت کاری کے عالمی دن کے موقع پرصدر مملکت کا پیغام

پیپلز پارٹی خیبرپختونخوا، کے صدر کی گورنر خیبرپختونخوا سے ملاقات

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

وزیراعلیٰ پنجاب کااحسن اقدام لاہور شہر کیلئے 300 ہائبرڈ بسیں خریدنے کی منظوری

لاہور(پی پی آ ئی) وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویزالٰہی نے لاہورکیلئے پہلے مرحلے میں ماحول دوست ہائبرڈ بسیں خریدنے کی منظوری دے دی گئی۔صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں 300 ہائبرڈ بسیں خریدنے کی منظوری دے دی گئی، لاہور میں مجموعی طور پر 513 ہائبرڈ بسیں چلائی جائیں گی۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کی زیر صدارت پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کا 20 واں اجلاس ہوا، اجلاس میں وزیر اعلیٰ نے لاہور کے لیے پہلے مرحلے میں 300 ہائبرڈ بسیں خریدنے کی منظوری دے دی۔ وزیر اعلیٰ نے نئی بسوں میں خواتین، خصوصی اور نابینا افراد کے لیے سیٹیں مختص کرنے کا بھی حکم دیا ہے، اسپیشل اور نابینا افراد کے لیے بس کے دروازے کے قریب سیٹیں مختص کی جائیں گی۔انہوں نے لاہور میں نئے بس اسٹاپ بنانے کی بھی ہدایت کی۔ وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ تعلیمی اداروں کے اوقات کار کو مدنظر رکھ کر نئی بسوں کے روٹس کا تعین کیا جائے، عوام کی سہولت کے لیے لاہور میں 200 نئے بس اسٹاپ بنائے جائیں گے۔ لاہور میں مجموعی طور پر 513 ہائبرڈ بسیں چلائی جائیں گی، ماس ٹرانزٹ اتھارٹی نئی ہائبرڈ بسیں پرائیوٹ آپریٹرز کے ذریعے چلائے گی۔