ہنی ویل ٹیکنالوجیز کے نائب صدر کی واشنگٹن ڈی سی میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات

ایس ای سی پی نے تصدیق انفارمیشن سروسز کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آئی پی او کی اجازت دے دی

پاکستانی روپیہ بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں مستحکم، ڈالر کی قدر میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے باوجود مثبت رجحان

ملک بھر میں سونے اور کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

کراچی کیماڑی میں سولہ سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا معمہ حل سابق منگیتر گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

کاغذات نامزدگی میں مبینہ بیٹی ظاہر نہ کرنے پر عمران خان کیخلاف نااہلی کیس کی سماعت 19 جنوری تک ملتوی

اسلام آباد(پی پی آ ئی)اسلام آباد ہائیکورٹ نے کاغذات نامزدگی میں مبینہ بیٹی ظاہر نہ کرنے پر عمران خان کیخلاف نااہلی کیس کی سماعت 19 جنوری تک ملتوی کردی گئی۔ذرا ئع کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں کاغذات نامزدگی میں مبینہ بیٹی ظاہر نہ کرنے پر عمران خان کے خلاف نااہلی کیس کی سماعت ہوئی،چیف جسٹس عامر فاروق نے درخواست پر سماعت کی،الیکشن کمیشن کے وکیل سعد حسن عدالت میں پیش ہوئے، عمران خان کی جانب سے سلمان اکرم راجہ نے وکالت نامہ جمع کرا دیا۔وکیل سلمان اکرم راجہ نے کہاکہ اس قسم کے کیس کا پہلے ہی فیصلہ ہو چکا ہے،عدالت نے مزید سماعت19 جنوری تک ملتوی کر دی، عدالت نے کہاکہ عمران خان کے وکیل کا وکالت نامہ آگیا ان کو جواب کیلئے وقت دے رہے ہیں۔