پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

بلاول مودی کو دنیا کے سامنے بے نقاب کر رہاہے عمران خان مودی کی تعریفیں کر رہا: شیری رحمان

اسلام آ باد(پی پی آ ئی) وفاقی وزیر منصوبہ بندی سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ ایک طرف بلاول بھٹو نریندر مودی کو دنیا کے سامنے بے نقاب کر رہے دوسری طرف عمران خان مودی کی تعریفیں کر رہے،عمران خان ابھی بھی کہہ رہے کہ مودی ہی مسئلہ کشمیر حل کر سکتا ہے،عمران خان شاید 5 اگست 2019 کا سیاہ ترین دن بھول گئے ہیں؟۔سماجی را بطے کی ویب سائٹ ٹو ئٹر پر اپنے پیغام میں سینیٹر شیری رحمان نے کہا کہ عمران خان نے مودی کی انتخابات میں کامیابی کی دعا کی اور ان کی حکومت کے دوران ہی مودی نے آرٹیکل 370 اور 35 کو ختم کرکے کشمیر کی خصوصی حیثیت پر حملہ کیا۔ عمران حکومت کے سامنے اس عالمی تنازعہ کی نوعیت تبدیل کرنی کی کوشش کی گئی، انہوں نے “ایک منٹ کی خاموشی” کے علاوہ کچھ نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ اب وزیر خارجہ نریندر مودی کو عالمی دنیا کے سامنے گجرات کا قصائی کہا ہے تو عمران خان پھر مودی کے دفاع میں اتر آئے ہیں۔ بھارتیہ جنتا پارٹی کے لیڈر چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے سر کی قیمت لگا رہے لیکن وزیر خارجہ عمران خان کی طرح خاموشی اختیار نہیں کرے گے۔