اسلام آ باد(پی پی آ ئی)پی ٹی آ ئی رہنما فرخ حبیب نے متنازعہ ٹوئٹ کیس میں پی ٹی آئی سینیٹر اعظم سواتی کی درخواست ضمانت خارج ہو نے پر رد عمل دیتے ہو ئے کہا ہے کہ سب کو معلوم ہوگیا اعظم سواتی کی ضمانت سے متعلق فیصلہ محفوظ کرنے والے پہلے جج کا تبادلہ کرکے نیا جج کیوں لگایا گیا، 75 سالہ اعظم سواتی پر ظلم کی انتہا کردی گئی ہے۔واضح رہے کہ عدالت نے پی ٹی آئی سینیٹر کی درخواست ضمانت پر محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے اعظم سواتی کی درخواست ضمانت خارج کردی ہے۔
Next Post
افغان خواتین پر تعلیم کے دروازے بند، پاکستان کا اظہار مایوسی افغان حکام طالبات کیلئے یونیورسٹی اور اعلیٰ تعلیم معطل کرنے کے فیصلے پر نظر ثانی کریں: پاکستان
Wed Dec 21 , 2022
اسلام آ باد/کابل(پی پی آ ئی) پاکستان نے افغان طالبان کی جانب سے خواتین کے لیے یونیورسٹی اور اعلیٰ تعلیم معطل کرنے کے فیصلے پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہر مرد و عورت کو اسلامی احکامات کے مطابق تعلیم حاصل کرنے کا فطری حق حاصل ہے۔ترجمان […]
