لاہور (پی پی آئی) سیاسی کشیدہ صورتحال کے پیش نظر گورنر ہاؤس لاہور میں رینجرز تعینات کردئے گئے۔حکام کے مطابق وفاقی وزارت داخلہ کے حکم پر گورنر ہاؤس میں رینجرز کی تین کمپنیاں تعینات کردی گئی ہیں، گورنر ہاؤس کی جانب سے کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے وفاقی حکومت کو خط لکھا تھا۔قبل ازیں وفاقی حکومت نے سیاسی کشیدہ صورتحال کے پیش نظر پنجاب بھر میں رینجرز اور ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ کیا جس کے مطابق حکومتی اقدام کے تحت وفاقی قانون نافذ کرنے والے ادارے امن وامان اور صوبے میں آئین اور قانون کی عملداری سے متعلق امور سرانجام دیں گے۔ذرائع کے مطابق وزیرداخلہ رانا ثنا اللہ نے چیف سیکرٹری اور آئی جی پنجاب کو امن وامان قائم رکھنے، عوام کے جان ومال کی حفاظت اور اپنے فرائض آئین اور قانون کے مطابق ادا کرنے کی ہدایت کی۔متعلقہ حکام کو وزارت داخلہ نے ہدایت کی کہ کوئی بھی سرکاری افسر یا اہلکار آئین کے برعکس کسی بھی عمل کا حصہ نہ بنے۔
Next Post
وزیر اعلیٰ پنجاب نے لاہور ماسٹر پلان 2050 کی منظوری دیدی
Thu Dec 22 , 2022
لاہور(پی پی آئی) وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے لاہور کے لیے ماسٹر پلان 2050 کی منظوری دے دی۔تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت لاہور ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (ایل ڈی اے) کی گورننگ باڈی کا اجلاس ہوا جس میں ماسٹر پلان 2050 کی منظوری کے موقع پر مستقبل میں […]
