ہنی ویل ٹیکنالوجیز کے نائب صدر کی واشنگٹن ڈی سی میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات

ایس ای سی پی نے تصدیق انفارمیشن سروسز کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آئی پی او کی اجازت دے دی

پاکستانی روپیہ بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں مستحکم، ڈالر کی قدر میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے باوجود مثبت رجحان

ملک بھر میں سونے اور کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

کراچی کیماڑی میں سولہ سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا معمہ حل سابق منگیتر گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

شوہر کے ظلم پر نکاح کے تحلیل کی اجازت

شوہر ظلم کرے تو بیوی تنسیخ نکاح کا دعویٰ کرسکتی ہے:سپریم کورٹ
اسلام آ باد(پی پی آ ئی) سپریم کورٹ نے خواتین کو خاوند کے ظلم اور ناروا سلوک پر نکاح تحلیل کرنے کی اجازت کی توثیق کر دی،سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ خواتین ظلم و ستم کی بنیاد پر تنسیخ نکاح کا دعویٰ کرسکتی ہیں۔سپریم کورٹ نے شوہر کے ظلم کی وجہ سے نکاح کے تحلیل کے دعوے کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔ فیصلے میں کہا گیا ہے کہ خواتین ظلم و ستم کی بنیاد پر نکاح تحلیل کرنے کا دعویٰ کر سکتی ہیں۔عدالت نے تحریری فیصلے میں کہا ہے کہ ازدواجی رشتہ شوہر اور بیوی کے درمیان اعتماد کا ہوتا ہے۔ بیوی ذہنی یا جسمانی ظلم کی بنا پر نکاح کے تحلیل کا دعویٰ دائر کرنے کی حقدار ہوتی ہے۔سپریم کورٹ نے فیملی کورٹ کاظلم کی بنیاد پر نکاح تحلیل کرنے کا حکم برقرار رکھنے کا حکم جاری کردیا۔اپیلیٹ اور پشاور ہائیکورٹ نے ظلم کی بنیاد پر نکاح کے تحلیل کا دعوی خلع میں تبدیل کیا تھا۔