سندھ نے سستی بجلی کے لیے صوبائی گرڈ کا خاکہ پیش کیا؛ ڈنمارک کی سبز سرمایہ کاری پر نظر

بلوچستان میں یوم مزدور منایا گیا

قتل پر احتجاج کے بعد مرکزی شاہراہ بند

گینگز اور املاک کے جرائم کے خلاف سیکیورٹی سخت

جاری کریک ڈاؤن میں بدنام زمانہ چھیننے والے گروہ کے ارکان گرفتار

دارالحکومت میں کریک ڈاؤن، غیر قانونی اسلحہ برآمد، دو افراد گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

میر واعظ عمر فاروق کوایک بار پھر نمازجمعہ پر پا بندی انجمن اوقات جامع مسجد کا میر واعظ عمر فاروق کی مسلسل نظربندی پر اظہار تشویش

سری نگر(پی پی آ ئی) بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر میں انجمن اوقاف جامع مسجد سرینگر نے تنظیم کے سربراہ ا میرواعظ عمر فارو ق کی مسلسل غیر قانونی نظر بندی پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔کشمیر میڈیا کے مطابق انجمن اوقاف جامع مسجد سرینگر کی جا نب سے جار ی ایک بیان میں کہا گیا کہ قابض بھارتی انتظامیہ نے جمعے کو میر واعظ عمر کو گھر میں نظر بند رکھ کر انہیں جمعہ کی نماز کی ادائیگی اور خطبہ دینے کیلئے جامع مسجد جانے کی اجازت نہیں دی۔بیان میں انتظامیہ کے طرز عمل کو انتہائی افسوسنا ک قرار دیتے ہوئے اسے مسلمانوں کے دینی معاملات میں صریح مداخلت قرار دیا گیا۔ انجمن اوقات نے بیان میں کہا کہ میر واعظ کا خطبہ سننے کے لیے مقبوضہ وادی کے دور دراز علاقوں سے لوگ جامع مسجد پہنچتے ہیں مگر ان کی وہاں عدم موجودگی لوگوں کیلئے شدید بے چینی اور اضطراب کا باعث بنتی ہے۔میر واعظ عمر فاروق 5اگست 2019سے سرینگر میں گھر میں نظر بند ہیں جب نریندر مودی کی فسطائی بھارتی حکومت نے مقبوضہ جموں وکشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کر دی تھی۔