سندھ نے سستی بجلی کے لیے صوبائی گرڈ کا خاکہ پیش کیا؛ ڈنمارک کی سبز سرمایہ کاری پر نظر

بلوچستان میں یوم مزدور منایا گیا

قتل پر احتجاج کے بعد مرکزی شاہراہ بند

گینگز اور املاک کے جرائم کے خلاف سیکیورٹی سخت

جاری کریک ڈاؤن میں بدنام زمانہ چھیننے والے گروہ کے ارکان گرفتار

دارالحکومت میں کریک ڈاؤن، غیر قانونی اسلحہ برآمد، دو افراد گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

اسلام آباد کی یونین کونسلز بڑھانے کیخلاف الیکشن کمیشن کا نوٹیفکیشن مسترد اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات سے متعلق درخواست پر محفوظ فیصلہ سنا دیا گیا

اسلام آ باد(پی پی آ ئی) اسلام آباد ہائیکورٹ نے اسلام آباد کی یونین کونسلز کی تعداد بڑھانے کا حکومتی فیصلہ مسترد کرنے کا الیکشن کمیشن کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دے دیا۔اسلام آباد ہائیکورٹ نے اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات سے متعلق درخواست پر محفوظ فیصلہ سنا دیا ہے۔ عدالت نے یونین کونسلز کی تعداد بڑھانے کا حکومتی فیصلہ مسترد کرنے کا الیکشن کمیشن کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دے دیا،عدالت نے اسلام آباد میں 31 دسمبر کو پولنگ کرانے یا نہ کرانے کا فیصلہ الیکشن کمیشن پر ہی چھوڑ دیا، اور الیکشن کمیشن کو تمام فریقین کو سن کر دوبارہ فیصلہ کرنے کا حکم دے دیا۔ہائیکورٹ نے اپنے حکمنامے میں کہا ہے کہ الیکشن کمیشن تمام فریقین کو حق سماعت دے، 27 دسمبر کو الیکشن کمیشن یو سیز بڑھانے پر وفاقی حکومت کا مؤقف سنے، الیکشن کمیشن 28 دسمبر کو ووٹرز فہرستوں پر اعتراضات بھی سنے۔