اسرائیل کو واشنگٹن اور تہران کے درمیان سفارتی عمل سبوتاژ کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی، سردار مسعود

ایرانی مذاکرات کی کامیابی ایران اور ایرانی قوم کی فتح ہے،ہم خراج تحسین پیش کرتے ہیں:جماعت اسلامی پاکستان

امریکہ-ایران امن معاہدہ پاکستان کے لیے باعثِ فخر اور عالمی معیشت کے لیے ایک نہایت اہم اور خوش آئند لمحہ ہے: وفاقی وزیر خزانہ

پشاور میں 1.6ارب کی لاگت سے بننے والے انڈر پاس کا سنگ بنیاد

اسلام آباد میں غیر قانونی ہتھیار رکھنے اور دھوکہ دہی کے کیس میں مشتبہ افراد گرفتار

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نئے ہفتے کے آغاز پر زبردست تیزی ، انڈیکس میں4639پوائنٹس کا اضافہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

علی گیلانی شہید کے دو منزلہ مکان کے بعدمقبوضہ جموں و کشمیر میں جماعت اسلامی کی مزید 20 جائیدادیں ضبط

سری نگر (پی پی آئی)مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی انتظامیہ نے ہفتہ کے روز جماعت اسلامی کی کم از کم 20 مزید جائیدادیں ضبط کر لیں۔یہ جائیدادیں وادی کشمیر کے مختلف اضلاع میں ضبط کی گئیں۔ اس اقدام کا مقصد تنظیم کو کشمیریوں کی جاری تحریک آزادی میں اس کے کردار پر نشانہ بنانا ہے۔ذرائع ابلاغ کی اطلاعات میں کہا گیا کہ ’ایس آئی اے‘ آج مقبوضہ علاقے کے سری نگر، بڈگام، پلوامہ اور کولگام اضلاع کے مختلف علاقوں میں چھاپے مار رہی ہے۔ضلع مجسٹریٹ (ڈی ایم) سری نگر نے پہلے ہی جماعت اسلامی کی تین جائیدادوں اور تحریک آزادی کشمیر کے عظیم قائد سید علی گیلانی شہید کے دو منزلہ مکان کو سیل کرنے کا حکم دیا تھا جو سری نگر کے علاقے برزلہ میں واقع ہے۔یاد رہے کہ”ایس آئی اے“ نے مقبوضہ جموں وکشمیر بھر میں جماعت اسلامی کی 188 جائیدادوں کی نشاندہی کر رکھی ہے جن میں سے بیسیوں جائیدادیں ضبط کی جاچکی ہیں۔