اسرائیل کو واشنگٹن اور تہران کے درمیان سفارتی عمل سبوتاژ کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی، سردار مسعود

ایرانی مذاکرات کی کامیابی ایران اور ایرانی قوم کی فتح ہے،ہم خراج تحسین پیش کرتے ہیں:جماعت اسلامی پاکستان

امریکہ-ایران امن معاہدہ پاکستان کے لیے باعثِ فخر اور عالمی معیشت کے لیے ایک نہایت اہم اور خوش آئند لمحہ ہے: وفاقی وزیر خزانہ

پشاور میں 1.6ارب کی لاگت سے بننے والے انڈر پاس کا سنگ بنیاد

اسلام آباد میں غیر قانونی ہتھیار رکھنے اور دھوکہ دہی کے کیس میں مشتبہ افراد گرفتار

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نئے ہفتے کے آغاز پر زبردست تیزی ، انڈیکس میں4639پوائنٹس کا اضافہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

عامر لیاقت ویڈیو کیس میں دانیہ شاہ کا ضمانت کیلئے کراچی سیشن کورٹ سے رجوع ویڈیو موبائل میں موجود تھیں لیکن وائرل کرنے والے کا علم نہیں، دانیہ بی بی کا مؤقف

کراچی (پی پی آئی)معروف اینکرز پرسن اور سیاستدان عامر لیاقت مرحوم کی نازیبا ویڈیو وائرل کیس میں گرفتار ان کی بیوہ ملزمہ دانیہ شاہ نے ضمانت کیلئے کراچی کی سیشن کورٹ میں درخواست دائر کردی ہے۔پی پی آئی کے مطابق ملزمہ کے وکیل لیاقت گبول کے مطابق دانیہ شاہ پر لگائے الزامات جھوٹے ہیں، ایف آئی اے کے پاس دانیہ شاہ کے خلاف شواہد موجود نہیں۔ اس لئے ان کی ضمانت منظور کی جائے۔عامر لیاقت کی موت سے چند ماہ قبل چند نازیبا ویڈیوز وائرل ہوئی تھیں، عامر لیاقت کی بیٹی نے ایف آئی اے میں ان ویڈیوز پر دانیہ شاہ کے خلاف مقدمہ دائر کیا تھا۔ایف آئی اے نے دانیہ شاہ کو خانیوال سے گرفتار کرکے کراچی منتقل کیا تھا۔دانیہ شاہ نے اعتراف کیا ہے کہ یہ ویڈیوز اس کے موبائل میں موجود تھیں لیکن اسے سوشل میدیا پر جاری کس نے کیا ہے اس کا اسے بالکل علم نہیں۔ملزمہ نے مقدمے میں جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کے روبرو ضمانت کی درخواست دائر کی تھی لیکن اسے مسترد کردیا گیا ہے۔