لاہور کے تھیٹرز رات 8 کے بجائے ساڑھے 11 بجے تک کھلے رکھنے کی اجازت

اسموگ کے خاتمے کے لیے سارے شہر کو رات جلدی سو جانا چاہیے،لاہور ہائی کورٹ
لاہور(پی پی آئی)لاہور ہائی کورٹ نے تھیٹرز کو رات 8 کے بجائے ساڑھے گیارہ بجے تک کھلے رہنے کی اجازت دے دی۔لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے لاہور کے تھیٹروں کو رات 8 بجے بند کرنے کے اقدام کے خلاف پنجاب آرٹسٹ پروڈیوسر اینڈ تھیٹرز ایسوسی ایشن کی درخواست پر سماعت کی۔پی پی آئی کے مطابق درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ تھٹیرز کو رات گیارہ بجے سے رات ایک بجے تک چلانے کی اجازت دی جائے۔سرکاری وکیل مخدوم ٹیپو نے موقف اختیار کیا کہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر مارکیٹوں کو رات 8 بجے بند کیا جا رہا ہے، تھیٹرز رات دیر تک چلنے کی وجہ سے تمام طبقات زندگی کے لوگ اپنے روزگار پر دیر سے پہنچتے ہیں۔عدالت نے ریمارکس دیئے کہ اسموگ کے خاتمے کے لیے ہمیں اپنا طرز زندگی بدلنا ہوگا، عدالت یہ سب کچھ لوگوں کے لیے کر رہی ہے، اسموگ کے خاتمے کے لیے سارے شہر کو رات جلدی سو جانا چاہیے۔عدالت نے تھیٹرز کو رات ساڑھے نو بجے سے رات ساڑھے گیارہ بجے بند کرنے کا حکم دیتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ اب اس حوالے سے مزید گفت و شنید نہیں ہوگی۔

Next Post

اسپیکر کی عدم دستیابی،پی ٹی آئی ارکان کا آج قومی اسمبلی جانے کا پلان ملتوی

Tue Dec 27 , 2022
اسلام آباد (پی پی آئی)اسپیکر راجہ پرویز اشرف کی عدم دستیابی کے باعث پی ٹی آئی ارکان نے بدھ کو قومی اسمبلی جانے کا پلان ملتوی کر دیا۔پی پی آئی کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے ارکان اسمبلی نے استعفوں کی تصدیق کے معاملے پر قومی اسمبلی جانے کا پلان […]