پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

شریف زرداری گینگ معاشی دہشت گردوں کا گروہ ہے: عمر سرفراز چیمہ

لاہور(پی پی آئی) مشیر داخلہ و اطلاعات پنجاب اور رہنما پاکستان تحریک انصاف عمرسرفراز چیمہ نے کہا ہے کہ شریف زرداری گینگ معاشی دہشت گردوں کا گروہ ہے۔مشیر داخلہ و اطلاعات عمر سرفراز چیمہ نے پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن کی قیادت کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ شریف زرداری گینگ نے اپنی اربوں کی چوری معاف کروا کر دوسروں کے لئے بھی کرپشن کا راستہ کھولا، شریف زرداری گینگ نے آئین و قانون کی دھجیاں اڑاتے ہوئے آئینی اداروں کی ساکھ کو تباہ کیا ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ شریف زرداری گینگ ایک بار پھر پنجاب میں جمہوریت پر شب خون مارنے کے لئے سرگرم ہے۔