ہنی ویل ٹیکنالوجیز کے نائب صدر کی واشنگٹن ڈی سی میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات

ایس ای سی پی نے تصدیق انفارمیشن سروسز کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آئی پی او کی اجازت دے دی

پاکستانی روپیہ بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں مستحکم، ڈالر کی قدر میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے باوجود مثبت رجحان

ملک بھر میں سونے اور کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

کراچی کیماڑی میں سولہ سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا معمہ حل سابق منگیتر گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

مسئلہ کشمیر کو حل کیے بغیر بھارت سے تعلقات معمول پر نہیں آ سکتے، پاکستان پاکستان میں بھارتی میزائل فائرنگ کا واقعہ انتہائی غیر ذمہ داری کا ثبوت تھا:دفترخارجہ

اسلام آ باد(پی پی آ ئی) پاکستان نے کہا ہے کہ بھارت کے ساتھ تعلقات کے معاملے پر پاکستان کا موقف واضح ہے، مسئلہ کشمیر کو حل کیے بغیر بھارت سے تعلقات معمول پر نہیں آسکتے۔اسلام آباد میں اپنی ہفتہ وار بریفنگ میں ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا کہ بھارت کے ساتھ تعلقات کے معاملے پر پاکستان کا موقف واضح ہے، مسئلہ کشمیر حل کیے بغیر پاک بھارت تعلقات معمول پر نہیں آ سکتے، پاکستان چاہتا ہے کہ بھارت کشمیریوں پر مظالم اور دہشتگردی کی حمایت کرنا بند کرے۔بھارت میں ہندو توا کے فروغ پر اظہار تشویش کرتے ہوئے ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں بھارتی میزائل فائرنگ کا واقعہ انتہائی غیر ذمہ داری کا ثبوت تھا، او آئی سی وزرائیخارجہ کونسل نے بھی بھارتی میزائل فائرنگ کا نوٹس لیا۔ترجمان دفترخارجہ نے کہا کہ کلبھوشن یادیو کے معاملے پر پاکستان کے مؤقف میں کوئی تبدیلی نہیں ہے۔ پاکستان نے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر بھارتی گندم کھیپ افغانستان جانے کی اجازت دی۔ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا کہ نیپال، بھوٹان اور بنگلہ دیش سمیت جنوبی ایشیائی ممالک سے پاکستان کے تعلقات بہتر ہیں۔ بارڈرمینجمنٹ اور سیکیورٹی کے حوالے سے افغان حکام سے رابطہ ہے، توقع ہے افغان حکام اپنی یقین دہانیوں پرعمل کروائیں گے۔